وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان حوصلوں اور قربانیوں کی داستانیں ان کو بھی سنائیں جو کہتے ہیں’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس پاکستان کے لیے آگ و خون کا دریا عبور کرنا پڑا تھا، لاکھوں شہید ہوئے، لاکھوں عصمتیں لٹیں، لاکھوں دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوگئیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کو جموں و کشمیر کے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامد میر سے سنیں کہ اس کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی؟

بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے،

خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ شہر کے محلوں گلیوں اور چناب کنارے آباد ان مہاجروں سے پوچھیں، مہاجروں نے رسولﷺ آقائے دو جہاں کی سنت کس طرح ادا کی، مہاجروں نے کس طرح خون کی لکیر کو عبور کرکے پاک سر زمین پر سجدے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نہیں تو ہم نہیں‘ یہ وہ نعرہ جو آج دہشت گردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی زبان پر ہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان  کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی، ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، علی محمد خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔علی محمد خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی اُن کی ہے،  وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ کہنے والوں کو ملک کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی داستانیں سنائیں، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر سخت تنقید، پاکستان دشمن رویہ قرار
  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان  کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی، ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، علی محمد خان