ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین، اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ترجمان کے مطابق مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ادائیگی کے
پڑھیں:
میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں، آصفہ بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا اہم بیان
قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری
کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری… https://t.co/B4Dh0fga0H