ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
پی اے اے کا یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ادائیگی ہوائی اڈوں پر
پڑھیں:
میٹا نے پاکستان میں اپنی مصنوعی ذہانت ’میٹا اے آئی‘ کا اردو ورژن لانچ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان میں میٹا اے آئی کو باضابطہ طور پر اردو زبان میں متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستانی صارفین اب اس جدید ٹیکنالوجی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اپنی قومی زبان میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔
میٹا نے یہ اہم پیش رفت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب Future in Focus: AI and Innovation کے دوران کی۔ تقریب میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تجرباتی پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔
کمپنی نے اس موقع پر اپنی رہنما دستاویز Transforming Public Sector Innovation in Asia Pacific with Llama کا پاکستانی ایڈیشن بھی متعارف کرایا، جوDeloitte کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ یہ گائیڈ وضاحت کرتی ہے کہ میٹا کے اوپن سورس اے آئی ماڈل Llama کے ذریعے حکومتی خدمات کو بہتر، عوامی ڈیلیوری کو مؤثر اور ڈیٹا خودمختاری کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
مزید برآں، میٹا نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (NCEAC)، MoITT اور atomcamp کے اشتراک سے AI Literacy Program کا آغاز کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے 350 غیر کمپیوٹر سائنس اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آنے والی نسل کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دے سکیں۔
اسی طرح Government Digital Transformation Xperience (GDTX) 2025 پروگرام بھی متعارف کرایا گیا، جس کا مقصد سرکاری اداروں کو میٹا کی ٹیکنالوجی، حل اور جدید طریقہ کار سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام سرکاری و نجی شعبے کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ڈیجیٹل حکمتِ عملیوں کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ “وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت پاکستان تیزی سے اس سمت گامزن ہے جہاں ٹیکنالوجی ہر شہری کو بااختیار بنائے گی۔ میٹا کے ساتھ شراکت داری اس عزم کی عکاسی ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدت کو حکومتی و تعلیمی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹا اے آئی میں اردو زبان کی شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے جو ٹیکنالوجی کو زیادہ جامع اور قابلِ رسائی بنائے گی تاکہ کوئی بھی شہری ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔
میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی برائے جنوبی و وسطی ایشیا صارم عزیز نے کہا کہ *“ہم عوامی شعبے اور تعلیمی اداروں کو مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اب میٹا اے آئی اردو زبان میں بھی دستیاب ہے، جس سے پاکستانی صارفین کو اپنی زبان میں جدید ٹیکنالوجی سے جڑنے کے نئے مواقع ملیں گے۔