فراز الرحمن کا پاکستان میں صدارتی وفاقی نظام کے قیام کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-21
کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی فراز الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیرپا سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی گورننس اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے صدارتی وفاقی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام بار بار سیاسی عدم استحکام، مفاہمتی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومتوں کی بار بار تبدیلی، سیاسی سودے بازی اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کے وڑن اور ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں قیادت بااختیاراور عوام کے سامنے براہ راست جوابدہ ہو۔فراز الرحمٰن نے تجویز دی کہ پاکستان کو ترکی اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے طرز پر صدارتی وفاقی نظام اپنانا چاہئے جہاں منتخب صدر ماہرین اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ٹیم کے ذریعے کارکردگی کی بنیاد پر نتائج فراہم کرتا ہے۔فراز الرحمٰن نے زور دیا کہ پاکستان کو ایک ایسے نظام کی طرف بڑھنا چاہیے جو اسلامی عدل، میرٹ اور نظم و ضبط کو جدید طرزِ حکومت کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فراز الرحم ن نے
پڑھیں:
پشاور،وزیرصحت خلیق الرحمن بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-20