نجکاری کے معاملے پر اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پیر کے روز کہا ہے کہ نجکاری پالیسی پر تمام اتحادی جماعتوں، بشمول پاکستان پیپلز پارٹی میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزاگلا ادارہ ہوگا جس کی نجکاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے 82.
سرکاری حکام کے مطابق، یہ اقدام پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزیدپڑھیں:
دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے، جو 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نجکاری کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں حکومت کے کردار کو کم کرنا، خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا، اور خسارے میں جانے والے اداروں کو منافع بخش بناتے ہوئے عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کا عمل ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کا حصہ ہے۔
مزیدپڑھیں:
ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایم ایل-1 کے کراچی تا روہڑی حصے اور ایم ایل-3 کے روہڑی تا نوکنڈی حصے کو دسمبر 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھنے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج پر بات چیت جاری ہے، جبکہ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی براہِ راست نگرانی میں مختلف اداروں، بشمول نیشنل ٹیرف کمیشن میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی ایشیائی ترقیاتی بینک بلال اظہر کیانی پی آئی اے ریکوڈک مائننگ کمپنی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ متحدہ عرب امارات نجکاری پالیسی نیشنل ٹیرف کمیشنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی ایشیائی ترقیاتی بینک بلال اظہر کیانی پی ا ئی اے ریکوڈک مائننگ کمپنی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ متحدہ عرب امارات نجکاری پالیسی نیشنل ٹیرف کمیشن بلال اظہر کیانی انہوں نے
پڑھیں:
پاور ہولڈنگ کمپنی کے 569.6 ارب روپے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، وفاقی وزیر
اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے، ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے کی سیٹلمنٹس مکمل کر لی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت نے پی ایچ ایل کے سیٹلمنٹس کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔
اویس لغاری نے کہا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے ہیں، سکوک ریڈمپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے، 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولیات میں سیٹل ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیٹلمنٹ نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی، اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا، حکومت کی توانائی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات جاری ہیں۔