ایران اور عمان خطے کے نشیب و فراز میں ہمیشہ ایک ساتھ رہے ہیں، ڈاکٹر پزیشکیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
تہران میں صدر نے کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک اسی طرح کے جذبۂ اخوت اور غیرتِ ایمانی کے ساتھ اہلِ غزہ کا ساتھ دیتے، تو آج ہمیں اس خطے میں ایسے دردناک اور شرمناک مناظر نہ دیکھنے پڑتے، ہم مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران اور عمان کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اور اقوام کے روابط ہمیشہ برادری، باہمی احترام اور نیک نیتی کی بنیاد پر قائم رہے ہیں، اور خطے کے تمام نشیب و فراز میں دونوں ایک دوسرے کے حقیقی شریک و مددگار رہے ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان سے تہران میں عمان کے وزیرِ داخلہ حمود بن فیصل بن سعید البوسعیدی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات کی تاریخ گہرے اعتماد، اخلاص اور خیرسگالی سے عبارت ہے۔ انہوں نے خطے میں عمان کے تعمیری اور مصالحتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران و امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور عمان کی دانشمندانہ اور صلح جو پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ عمان کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی جرائم کی مذمت ایک قابلِ احترام اسلامی و انسانی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک اسی طرح کے جذبۂ اخوت اور غیرتِ ایمانی کے ساتھ اہلِ غزہ کا ساتھ دیتے، تو آج ہمیں اس خطے میں ایسے دردناک اور شرمناک مناظر نہ دیکھنے پڑتے، ہم مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نبیِ مکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو امتِ اسلامی ایک عظیم طاقت میں تبدیل ہو سکتی ہے جو مسلمانوں کے مفادات اور ان کی سلامتی کی ضامن ہو گی، اور اسلامی سرزمینوں پر کسی بھی جارحیت کو روک سکے گی۔ پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ عمان کے وزیرِ داخلہ کا یہ دورہ تہران میں دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کا باعث بنے گا، ایران علمی، اقتصادی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی شعبے میں عمان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
عمان کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات منفرد، تاریخی اور خلوص پر مبنی ہیں، جن پر کسی قسم کا شک یا بدگمانی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ ماہ قبل صدر پزشکیان کے مسقط کے دورے اور اس کے نتیجے میں طے پانے والے اہم معاہدات دونوں ممالک کے تعلقات کے روشن مستقبل کی علامت ہیں، ایران اور عمان کے درمیان یہ گہرے اور پُرخلوص تعلقات اسی جذبے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، اور ہم ان کے مزید استحکام و وسعت کے لیے پوری سنجیدگی سے کوشش کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران اور عمان کے پزشکیان نے نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ادارہ نورحق کراچی میں اجتما ع عام کی ذمے داریاں ادا کرنے والی کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز