2025-12-12@06:42:13 GMT
تلاش کی گنتی: 9226

«ایران اور عمان کے»:

    لاہور: موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-1 اسلام آباد (صباح نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں آؤٹ آف ہوم میڈیا ایڈورٹائزنگ مارکیٹ سے منسلک تین کاروباری اداروں، جن میں دو ایڈروتائزنگ ایسوسی ائیشنز اور ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی شامل ہے، کے دفاتر پر کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنے کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ لاہور میں آ ؤ ٹ اف ہوم ایڈورٹائزنگ کی کمپنیوں اور ایسوسی ائیشن پر سیکٹر میں مبینہ کارٹل سازی، قیمتوں کے تعین اور سرکاری بولیوں میں مشترکہ ساز بار کرنے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ سیکٹر میں بل بورڈز، پول اسٹریمرز، بس شیلٹرز، ڈیجیٹل اسکرینز، وہیکل برانڈنگ اور دیگر عوامی مقامات پر لگائی جانے والی تشہیری سرگرمیاں شامل ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔نیویارک روڈ شو کل 13 دسمبر (ہفتہ )کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔شو میں گلوکار علی ظفر سمیت کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ براہِ راست جوڑنا ہے تاکہ لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اورشراکت داری کے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکا ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا، جعلی انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کو 8 فروری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2024ء میں ایک اور جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، اس جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کو میں...
    پشاور:(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو ان کے جرائم پر حقیقی سزا نہیں ملی ہے اور پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشت گردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی، فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی اور پختونوں کے خلاف دوبارہ نسل کشی کی کوششوں پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید آج بھی بے حساب ہے، جبکہ وہ کابل میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کے لیے ایک چائے کے کپ سے کام لیتے تھے۔ ان کے بقول فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے “فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور پختون عوام کو...
    سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا۔ جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو کہا کہ اِی چالان کے بعد شہر بھر میں حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ...
    ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی...
     اکبر ایس بابر—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا ہے۔بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکا ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا، جعلی انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کو 8 فروری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2024ء میں ایک اور جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، اس جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کو میں نے 5 مارچ...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت کے دوران موجودگی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سخت اقدام کیا اور ڈیمارش جاری کردیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت اقدام کیا گیا اور ڈیمارش جاری کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایک آزاد، خودمختار ، اور قانون پر عمل درآمد کرنے والی ہارڈ اسٹیٹ کیا ہوتی ہے اور سخت اور واشگاف الفاظ میں ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندونی معاملات میں مداخلت پر وزارت خارجہ نے سخت ترین الفاظ میں ڈیمارش جاری کر دیا۔ یہ...
    شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور 2 دیگر اہلکار سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا  شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔ میئر سکھر اور اسپتال کا عملہ بھی ڈی ایس پیز کی خوشیوں میں شریک ہوئے، آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ پارس بکھرانی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں...
    پاکستان نے ناروے کے سفیر کو باضابطہ ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام ناروے کی جانب سے پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں مداخلت سمجھی جانے والی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کے اظہار کے طور پر کیا گیا۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ اس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی...
    نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا۔وفاقی محتسب نے...
    امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔ ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16 ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بحث کریں گے۔ ایجنسی کے مطابق یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گی کیونکہ اس سے...
    امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔ ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
    سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ای چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ای چالان اور جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی مکمل رپورٹ 15 جنوری کو پیش کی جائے۔ سماعت کے دوران...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل...
    پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر دو محکموں کے تحریری نتائج اور پانچ محکموں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے ہیں۔کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کے لیے 69 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار...
    پی ایس ایل کا لندن میں ہونے والا روڈ شو اب نیویارک میں سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نیویارک روڈ شو 13 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔ شو میں گلوکار علی ظفر سمیت کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔ HBL PSL is heading to New York City! ???????? An exclusive occasion designed for investors to connect with the PSL...
    ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے جس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی طور پر سفیر کسی عدالتی سماعت میں اسی صورت موجود ہوتا ہے جب معاملہ اُس کے ملک کے کسی شہری سے متعلق ہو، یا وہ بطور مبصر کارروائی کا جائزہ لینا چاہے تاکہ شفافیت اور منصفانہ سلوک کا یقین کیا جاسکے۔ تاہم ایسی موجودگی بھی عموماً اپنے ملک کی واضح اجازت یا باضابطہ سفارتی ضرورت کے بغیر نہیں ہوتی۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور...
    سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔ کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون  کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون  نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب...
    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں واقع ایمریٹس پارک کی تعمیرِ نو اور بحالی کا منصوبہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے اشتراک سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان اس اہم پیشرفت نے نہ صرف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے بلکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔ منصوبے کے تحت ٹوٹے ہوئے واکنگ ٹریکس کو مکمل طور پر نئے سرے سے بنایا گیا، جدید اسمارٹ بینچز اور توانائی بچانے والی ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں اور سبزہ کاری اور لینڈ اسکیپنگ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے۔ بچوں...
    پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ سے چین (سنکیانگ) تک مجوزہ نئی سڑک کی منظوری نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے میں بھی جیو اکنامک اور جیو اسٹریٹجک بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف اس منصوبے کو بعض حلقوں میں وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کے لیے افغانستان کے روایتی زمینی راستے کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی افغانستان کا مکمل نعم البدل بن سکتا ہے؟ وفاقی حکومت کے مطابق یہ سڑک دراصل قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈ اور متبادل الائنمنٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد، اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی حیدراباد طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ ای ٹکٹنگ ٹریفک قوانین اور ٹریکس سسٹم کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کررہے ہیں ای ٹکٹنگ قانون پورے سندھ کے لیے ہے جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے آگاہی اور قانون کے ضابطہ میں لاناہے وہ پولیس سہولت سینٹر آٹو بھان روڑ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر کمشنر فیاض حسین عباسی، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے علاوہ پولیس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ قانون پر عمل درآمد کے بعد ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک جام کو بحال کرانا، پارکنگ ایریا کو دیکھنا اور ایمرجنسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم کی پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کے ایم سی کی جانب سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیوں کا عمل جاری ہے۔ کے ایم سی کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار سمیت 1270 ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید 699 ملازمین کے کیسز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان ملازمین کی پینشن بھی جاری کردی جائے گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سپر فلو کی وباپھیل گئی،جس کے باعث حکومت نے وبا قابو نہ آنے کی صورت میں اسکولوں کی بندش پر غور شروع کردیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں نزلہ و زکام کی وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کئی اسپتالوں نے اسٹاف، مریضوں اور وزیٹرز کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ این ایچ ایس نے بتایا کہ گزشتہ 2ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دگنا ہو گئی ہے۔ میڈیکل اسٹورز پر فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزرز اور نزلہ و زکام کی ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این ایچ ایس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای چالان سے متعلق ڈی آئی جی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سمیت ڈویژن کے تین اضلاع میں ای چالان شروع کررہے ہیں۔طارق دھاریجو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کی مختلف شاہراہوں پر 72 کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹوبھان روڈ، جامشورو روڈ، وادھو روڈ اور قاسم آباد میں ای چالان شرعع ہوگا، شہر میں تین شاہراہوں پر تین نئے سگنلز بھی لگا رہے ہیں۔ کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد کے ای چالان، کروڑوں کے جرمانے واضح رہے کہ نومبر میں کراچی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ایم۔سی (KMC) یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسکیم41،33، گلشن کنیز فاطمہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سوسائٹی ریکارڈ چوری قرار دے کر عدالت سے ناظِر کو عدالتی نگراں مقرر کیاہے۔ منتخب مینجمنٹ کا شدید احتجاجKMC یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منتخب منیجنگ کمیٹی نے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ Society Suit No. 7084 of 2025 میں چند افراد نے جھوٹا اور غلط بیانی پر مبنی دعویٰ دائر کر کے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کا پورا ریکارڈ چوری ہو چکا ہے، جس کی بنیاد پر Vth سینئر سول جج / اسپیشل کوآپریٹیو کورٹ سوسائٹیز، کراچی ویسٹ نے 08-12-2025 کے عبوری حکم میں عدالت کے اِنچارج ناظِر کو سوسائٹی کے دفتر،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈہرکی( نمائندہ جسارت)ڈہرکی کے نواحی علاقے میں حقیقت ویب نیوز چینل و روزنامہ حقیقت اخبار کے سی،ای،او وزیر احمد مہر پر 6 مسلح ہتھیار بندوں کا قاتلانہ حملہ۔ صحافی کی کمال بہادری بھری اچانک جوابی فائرنگ سے ملزمان بوکھلا کر فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس کی ہمیشہ کی طرح حسب معمول تاخیر مسلحہ ہتھیار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب۔ اس افسوسناک واقع پر صحافتی برادری کا شدید غم و غصہ اور شدید تشویش کا اظہار اور ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواح میں حقیقت ویب نیوز چینل اور روزنامہ حقیقت اخبار کے سی ،ای،او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن سکھر ریجن وزیر احمد مھر پر حملہ کے لئیے گھات...
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال 13 کروڑ روپے کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام...
    —فائل فوٹو سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور سینئر صحافیوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے پر مشترکہ ردِعمل دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ اختلافِ رائے پر حملہ اور آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر سیاسی مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔بیان کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں...
    کراچی (نیوزڈیسک) فلائی جناح کی جانب سے مزید ایک اور بین الاقوامی سیکٹر سمیت اندرون ملک تین شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا، کراچی سے ملتان کے لیے پہلی پرواز ایک سو اٹھاون مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں فلائی جناح کے نئے روٹس پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلائی جناح کے چیف آپریٹنگ افسر سمیت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذیشان سعید نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ ڈی جی پی اے اے نے فلائی جناح کے روٹس میں توسیع کو مسافروں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی سول ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسکردو سمیت...
    گوگل فوٹوز نے صارفین کے لیے ویڈیوز ایڈیٹنگ اور نمایاں جھلکیوں کی تیاری کو مزید آسان بنانے کے لیے جدید اور جامع فیچر متعارف کروا دیے ہیں۔ نئے فیچرز میں خصوصی نمونے شامل ہیں جن میں پہلے سے موجود دُھنیں اور متن شامل کیا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو ایڈیٹر کو بھی نئے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ سہولت بیک وقت اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف فی الحال یہ نئے نمونے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کھولے گئے ہیں، جن کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنا نمونہ منتخب کرکے تصاویر اور ویڈیو کلپس شامل کرتا ہے، اور نظام خودکار طور پر موسیقی کی تال کے...
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے مقدمے میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں صبغت اللہ، شیراز اور طلعت کو پیش کیا۔ ملزمان کے وکلا نے درخواست دائر کیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم طلعت اقبال سے برآمد ذاتی اشیاء واپس دی جائیں۔ ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک کارڈ واپس کئے جائیں۔ رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے موقف اپنایا کہ ملزم کے موبائل فون کا فرانزک ہونا ہے وہ واپس نہیں ہوسکتا۔ بینک کارڈ...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جاری احتجاج سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور یہ لوگ ملکی وقار،وترقی پر آئے روزحملہ آورہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اپنے ضلع میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے اور صوبے کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔ اختیار ولی...
    اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے۔ اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی شیئر کیلئے خصوصی درخواست کی جائے گی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جدید خطوط پر کی جائے، عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے معیار اور رفتار بہتر بنائیں۔ بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر پاور منصوبوں کی بلاتعطل ریلیز یقینی بنائیں۔ انہوں نے ناقص فزیبلٹی اور غلط PC-1 بنانے والے افسران کیخلاف سخت...
    اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے...
    فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چند شر پسند عناصر کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کراچی سمیت پورے سندھ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کا اصل مسئلہ صبح 11 بجے والی پریس کانفرنس کا سلاٹ ہے، یہ لوگ بغیر کسی ایشو کے بھی میڈیا پر آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    فائل فوٹو سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں گاؤں جڑیو بھنگوار میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں رشتے کا تنازع تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے  مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
    چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے آنجہانی والد و اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خود سے ایک عہد کیا ہے۔ ایشا دیول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ اپنی کچھ یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔ اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور پاپا کا رشتہ بہت مضبوط تھا، ہم ہر زندگی میں ساتھ رہیں گے چاہے وہ زندگی آسمان پر ہو یا زمین پر، ہم ایک ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ESHA DHARMENDRA DEOL (@imeshadeol) اداکارہ نے مزید لکھا کہ اب میں نے اپنی باقی کی زندگی کے لیے پاپا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل کے روز وزارتِ تجارت کی پیش کردہ سمری کی منظوری دے دی، جس کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر دی گئی ہے، جبکہ رہائش کی منتقلی اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے رہائش گاہ کی تبدیلی اور تحائف کی اسکیمیں برقرار، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے مالیت کی ضمنی گرانٹ منظور، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں2.56 روپے بڑھے گی۔ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے سات اہم نکات کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے پٹرول اور ڈیزل...
    مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے اور عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پر اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور ٹیکس حکام نے پیر کے روز UNRWA کے ہیڈکوارٹرز پر یہ کارروائی کی، جو ان کے بقول بلدیاتی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اہلکاروں نے دفتر سے فرنیچر، آئی ٹی آلات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے عمارت پر لہراتا ہوا اقوامِ متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اقوام متحدہ کے عملے کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔ ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری...
    اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے،  کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
    ایم کیو ایم پاکستان کی دھڑے بندی یا مختلف گروپس کی کہانی خاصی پیچیدہ اور پرانی ہے جو کہ پارٹی کے بانی کی بیرون ملک سے لاتعلقی کے بعد زیادہ شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام اصولی طور پر ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد کی کوششیں مرکزی دھڑے بندی پر سبقت لے چکی ہیں لیکن اندرونی طور پر اختلافات اور رسہ کشی اب بھی موجود رہتی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینیئر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہم ترین رہنماؤں میں شامل ہیں جبکہ سابق میئر کراچی اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی پارٹی میں اہم...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایف ایف توسیعی پروگرام پر شدید سیلاب کے باوجودبہت ٹھوس عمل درآمد کیا ہے اور استحکام   کو برقرار رکھا اور ملک کی بیرونی اور فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی، پالیسی کی ترجیحات مائیکرو اکنامک استحکام پر مرکوز رہیں گی اور پبلک فائنانس کو بہتر بنانے کے لیے ان اصلاحات کو اگے بڑھایا جائے، مسابقت میں بہتری لائی جائے، پیداوار اضافہ کیا جائے اور سیفٹی نیٹ میں مزید بہتری لائی جائے۔ سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات کی جائیں، انرجی سیکٹر کو بہتر بنایا جائے اور پبلک سروس کی دستیابی میں بھی بہتری پیدا کی جائے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اصلاحات پر تیزی...
    راولپنڈی: موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-6 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے آٹو بھان روڈپر تعلیمی اداروں کے نزدیک شراب خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ماحول اور گنجان آبادی اور مساجد و مدارس کے قریب اس قسم کے غیر اخلاقی مراکز کھولنا ملک و ملت کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی تشخص، سماجی اقدار اور تہذیبی ورثے کے خلاف کھلی جارحیت کے مترادف ہیں۔ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ نوجوان نسل پہلے ہی بے راہ روی کے گوناگوں خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں شراب خانوں کا قیام معاشرتی بگاڑ کو مزید بڑھائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر مٹیاری پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے کے واقعے کا سراغ لگا لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار لیا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگاہ بھٹ شاہ کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والا ملزم انور ولد نواب ماچھی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایس پی مٹیاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی تھی کہ ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی میں کوئی کوتاہی نہ برتی...
    ایران، چین اور سعودی عرب نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ نشست میں فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بیجنگ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2025ء کے دن تہران میں منعقد ہوا جس کی صدارت مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نائب پولیٹیکل سکریٹری نے کی۔ اس مشترکہ نشست میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی نے کی جبکہ...
    اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔ دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی واک جس میں عوام سول سوسائٹی تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہدائے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو فوجیں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی، او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کےفی...
    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر وردہ مشتاق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون...
    سعودی عرب، ایران اور چین نے منگل کے روز تہران میں ہونے والے اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سعودی چینی ایرانی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ میاؤ دی یُو نے کی۔ سعودی اور ایرانی وفود نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بیجنگ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے اور اچھے...
    ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  ڈاکٹر وردہ مشتاق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتولہ نے اپنی سہیلی ردا کے پاس دو سال پہلے 67 تولے سونا امانت رکھا تھا جس کی واپسی کی ڈیمانڈ پر اسے بیدردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو اغواء کے روز ہی قتل کر دیا گیا...
    کراچی: پاکستان کی معروف انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی اور سابق ایشین گیمز  چیمپین سعدی شیخ نے 35ویں نیشنل گیمز میں بہترین مثال قائم کر دی، بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سعدی شیخ نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔  پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری چیمپین شپ  میں37 سالہ سعدی شیخ نے84-کلوگرام کے درجے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد قومی مقابلوں کو خیرباد کہہ دیا۔  2005 سے کراٹے  میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سعدی شیخ کا کہنا تھا کہ 20 برس کے دوران پاکستان کا ہر سطح پر پرچم بلند کیا،اب میری تمام تر توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر...
    ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اقتصادری رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی اور گاڑیوں کی درآمد کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے پاور سیکٹر میں مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔اجلاس...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے، جبکہ گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق، درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔ پاور سیکٹر اور مالی پائیداری اجلاس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اقتصادری رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی اور گاڑیوں کی درآمد کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے پاور سیکٹر میں مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی اور نئی پالیسی...
    تیرہویں بارہ کوڈا مشق آج سے شروع ہورہی ہے جو 11 دسمبر تک جاری رہے گی. اس دوران سی فیز اور ہاربر فیز مشقیں کی جائینگی۔13ویں باراکوڈامشق کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ہیڈکواٹرز میں ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے مندوب، مبصرین اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی، باقاعدہ افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیرتصدق ملک بطورمہمان خصوصی تھے۔13ویں باراکوڈامشق کے پہلےروزمیری ٹائم سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی اور غیرملکی ماہرین مقالات پڑھیں گے۔ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے میرین اسپل ریسپانس اینڈ سرچ ریسکیو ایکسرسائز پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ای ای زی عالمی آئل ٹریڈ کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری...
    معطل میڈیکل لائسنس کے باوجود ایم ایس کی تعیناتی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہزیب سہیل نے بیرسٹر راجہ ارسلان کے توسط سے دائر  درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تقرری عوامی مفاد اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے ایک ایسے فرد کو تعینات کیا ہے جس کا لائسنس پی ایم ڈی سی نے منسوخ کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی کو 13 نومبر 2025 کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں تعینات کیا گیا۔ پی ایم ڈی سی ڈسپلنری کمیٹی نے 21 نومبر 2022 کو لائسنس معطل کردیا تھا۔ لائسنس 5 برس کے لیئے معطل کیا کیا تھا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس...
    ۔۔فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کررہا ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظورذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے...
    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا۔ گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ مزید پڑھیں: دونوں رہنماؤں...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان (ایس ایم ایس) موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہے، جس پر سیف سٹی نے شہریوں کو جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی SMS کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ ای چالان SMS صرف اور صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجا جاتا ہے۔ جعلساز شہریوں کو لنک پر کلک کروا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق مشکوک یا جعلی میسج...
    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں عوام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں۔ ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے سامنے پیش کی جانے والی اہم تجویز ’’آپشن ٹو‘‘ میں او ایم سی مارجن 1.63 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1.79 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی...
    کراچی: پاکستان سے رواں سیزن کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے پورا ہونے پر 110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک 6 ہزار ٹن کینو مشرق وسطیٰ، سری لنکا اور فلپائن بھیجا جا چکا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا، جس سے 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس سال کینو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور مجموعی پیداوار 27 لاکھ ٹن تک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج...
    لاہور: ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ واٹر سکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے۔ زیر زمین پانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-1-3 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس،اے آئی جیز، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ