Express News:
2025-12-11@20:24:32 GMT

پی ایس ایل روڈ شو لندن کے بعد اب نیویارک میں سجنے کو تیار

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

پی ایس ایل کا لندن میں ہونے والا روڈ شو اب نیویارک میں سجنے کو تیار ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

نیویارک روڈ شو 13 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔

شو میں گلوکار علی ظفر سمیت کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔

HBL PSL is heading to New York City! ????????

An exclusive occasion designed for investors to connect with the PSL leadership, explore upcoming commercial prospects, and experience a refined blend of entertainment and cricket engagement.



???? Date: 13 December
⏰ Time: 4 PM
???? Venue:… pic.twitter.com/LdUwKf1aag

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 10, 2025

پی سی بی کے مطابق اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ براہِ راست جوڑنا ہے تاکہ لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اورشراکت داری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

تقریب میں کرکٹ شائقین، کارپوریٹ نمائندے، بزنس کنسلٹنٹس اور کھیلوں سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل روڈ شو

پڑھیں:

پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) روڈ شو کروانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیویارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو 13 دسمبر کو ہوگا جس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شریک ہوں گے۔نیو یارک کے روڈ شو میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف بھی شریک ہیں، روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو کل نیویارک میں سجے گا
  • جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےچکن کا متبادل پروٹین سے بھرپور گوشت تیار
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • لندن مشرقِ وسطیٰ امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا
  • پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان
  • مظفر آباد، جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • بہت آگے جائیں گے!