data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی شب بلدیہ اعلی حیدرآباداینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے حیدر چوک سے تمام ٹھیے پتھارے ضبط کر لیے جبکہ یہی لوگ تجاوزات کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چوک چوراہوں فٹ پاتوں سڑکوں پر تجاوزات کئی سالوں سے قائم ہے جس کو ختم کرانے میں بلدیہ حیدرآباد کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور بلدیہ حیدرآباد دونوں ہی اس کے ذمہ دار ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار ہائی کورٹ کے نوٹسز کے باوجود ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر کا آج بیڑا غرق ہو چکا ہے گھنٹوں ٹریفک جام معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں پہنچنے میں مشکلات درپیش رہتی ہے، ہر روز ٹریفک جام میں ایمولنس تک پھنسی نظر آتی ہیں شہری ضلع انتظامیہ کو درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں سڑکوں پر لگے پتھارے بین جہاں معصوم بچوں سے منشیات فروخت کرائی جاتی ہے، اس کے علاوہ رکشہ اسٹینڈ غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج نظر آتا ہے جہاں سے لاکھوں روپے منتھلیاں وصول کی جاتی ہیں جس میں بلدیہ حیدرآباد اینٹی انکروچمنٹ سیل کی پشت پناہی شامل ہے جس میں ٹریفک اہلکار بھی روزانہ اپنی جیب گرم کر کے جاتے ہیں نو بت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ رہائشی علاقے بھی محفوظ نہیں رہے رہائشی علاقوں کو بھی کمرشل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے غیر قانونی نقشے این اوسیاں بلڈرز کو دے کر شہر کو محدود بنا دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹھٹھہ ،مسلح ا فراد نے تاجر کو لوٹ لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251210-2-14
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ پر سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں ٹھٹھہ مین اسٹاپ پر نیشنل بینک کے سامنے نجی بینک الحبیب سے 40 لاکھ روپے کیش نکلوانے کے بعد تاجرپہلاج مل باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے لوٹ لیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے تاجر کو گاڑی سے نکلنے نہیں دیا اور چیخ و پکار کے باوجود سیکورٹی گارڈز نے کوئی کارروائی نہ کی۔ بینک کے سامنے پولیس کی موجودگی کے باعث ملزمان آرام سے فرار ہوگئے۔ نجی الحبیب بینک کے منیجر سمیت انتظامیہ نے پولیس اور صحافیوں کو واقعے کی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ بینک عملے نے تاجر کے 40 لاکھ روپے کی واپسی کی تصدیق تو کی، لیکن بینک انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ صرف تین روز پہلے تعینات ہونے والے اس بینک منیجر کا کردار مشکوک بتایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔251210-2-15

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین