Jasarat News:
2025-12-13@09:41:15 GMT

ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ریسکیو کام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش ایا حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر

کراچی:

سپر ہائی وے ایم-9 نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹنے کے واقعے نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی۔

حادثے کے نتیجے میں بڑی مقدار میں آئل سڑک پر پھیل گیا جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک میں غیر معمولی سست روی پیدا ہوئی۔

موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے اقدامات شروع کیے۔

نوری آباد سے کراچی آنے والے مسافروں کو لمبی قطاروں اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے الٹا ہوا ٹینکر سیدھا کردیا گیا ہے جبکہ سڑک پر پھیلے آئل کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

پھسلن کم کرنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے مختلف مقامات پر مٹی ڈال کر سڑک کو محفوظ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹریفک بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
  • خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
  • سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرگیا، معجزانہ طورپر جانی نقصان سے محفوظ
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
  • محرابپور،حادثے میں ضعیف شخص جاں بحق
  • کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس سے منشیات برآمد