بلیدا پر صیہونی حملہ امریکی اجازت سے ہوا، حزب الله
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حزب الله کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت گزشتہ چند ماہ کے برعکس ایک مختلف نقطہ نظر اپنائے اور اسرائیل کی بار بار ہونے والی جارحیت کو روکنے کیلئے جامع منصوبہ جلد از جلد منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے جنوبی علاقے بلیدا پر حالیہ صیہونی جارحیت کے ردعمل میں اعلان کیا کہ اسرائیل کے یہ جرائم امریکہ کی مکمل سرپرستی میں انجام پا رہے ہیں۔ حزب الله نے کہا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو حملوں میں شدت لانے کی اجازت دے کر، لبنان پر قومی مفادات کے متضاد ایجنڈے نافذ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حزب الله نے اپنے بیان میں لبنان کے صدر "جوزف عون" کے موقف کی تعریف کی، جنہوں نے لبنانی فوج سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حزب الله نے لبنانی صدر کے اس موقف کو قومی اور شجاعانہ قرار دیا۔ حزب الله نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ہم لبنانی فوج کی ہر ممکن حمایت اور مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارح دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل سیاسی تحفظ فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔
آخر میں، حزب الله نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے برعکس ایک مختلف نقطہ نظر اپنائے اور اسرائیل کی بار بار ہونے والی جارحیت کو روکنے کے لئے جامع منصوبہ جلد از جلد منظور کرے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل لبنانی صدر نے اپنی فوج سے كہا كہ وہ کسی بھی صیہونی دراندازی کے خلاف شدت سے ڈٹ جائیں۔ یاد رہے کہ آج صبح صیہونی فوج کا ایک دستہ لبنان اور فلسطین کی سرحد عبور کرنے کے بعد، بلدیہ بلیدہ کی عمارت میں داخل ہو گیا۔ جس کے بعد اس علاقے میں موجود لبنانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی۔ اس جارحیت کے بعد مذکورہ علاقے میں مزید فوجی اور ساز و سامان بھیجا جا رہا ہے۔ بلیدا پر صیہونی فوج کی کارروائی میں اس رژیم کے ڈرونز بھی شامل تھے۔ جارح فوج اب بھی بلیدا میں موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الله نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔