صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے، اور ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا اشتراک خوش آئند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ایرانی صدر کے پاکستان کے دورے نے تعلقات کو ایک نئی سمت دی۔ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا ہے، اور آج ہونے والے معاہدے پاک ایران تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی صدر کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعاون کا مقصد اپنے عوام کی خوشحالی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ایران پر جارحیت کے دوران پاکستانی عوام نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے اپنی دوستی ثابت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور ایران ایران کے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان، ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کیا۔ پی ٹی وی اور ایران براڈ کاسٹنگ کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ٹی وی فاطمہ شیخ اور نائب صدر ایران براڈ کاسٹنگ احمد نوروزی نے دستخط کئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے۔ میڈیا کے شعبے میں تعاون عوامی روابط سمیت تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں، میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔ دورہ ایران میں قابل قدر احترام، محبت اور عزت ملی جب ایران پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام، حکومت اور میڈیا نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان میڈیا نے نہایت فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔ میڈیا کے شعبے میں تعاون عملی شکل اختیار کر چکا ہے، معاہدے میڈیا کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، قبل ازیں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام، حکومت اور میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دستخط ہونے والے معاہدے تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔