میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے جارہے ہیں۔
میتھیو بریٹزکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔
ان کا ابتدائی پانچ میچز میں اسکور 150، 83، 57، 88 اور 85 تھا۔
میتھیو بریٹزکے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز کی مدد سے 463 رنز بنائے تھے۔ ان سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا تھا۔
ابتدائی پانچ اننگز کے بعد اگلی چار اننگز میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4، 42، 17 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز بناسکے۔
تاہم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انہوں نے نصف سنچریز اسکور کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ان اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی 11 میچز میں 68.
اس سے قبل کوئی بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی 11 ون ڈے میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا۔
682 runs @ 68.20
No batter has scored more runs in their first 11 ODI innings than Matthew Breetzke ????????#INDvSA pic.twitter.com/Yj4wkNKyvW
— Wisden (@WisdenCricket) December 4, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیریئر کے ابتدائی میتھیو بریٹزکے ابتدائی پانچ ون ڈے کرکٹ میچز میں بلے باز
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن