2025-07-11@03:26:40 GMT
تلاش کی گنتی: 17421
«غیر قانونی تارکین»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہے، بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں، محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مخصوص قومیتوں کو ایک لاکھ درہم فیس کے عوض عمر بھر کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق، ایسی تمام رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ آئی سی پی (شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی) نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹا اور غیر قانونی دعویٰ قرار دیا ہے۔ حالیہ دنوں بھارتی میڈیا، بشمول پریس ٹرسٹ آف انڈیا، دی ہندو اور ٹائمز آف انڈیا، نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے شہری ایک نئی اسکیم کے تحت تاحیات گولڈن...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے...
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔ والد نے...
لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل اور نئے ٹینس کورٹس کے فقدان کے بارے میں آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے ، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، ان کے آنے سے یہاں پر ان کیلئے ہی مشکلات ہوں گی، برطانیہ کی ایمبیسی پھر انہیں بازیاب کروائیں گی اور واپس لے کر جائیں گی ،...
کیپ ٹاون (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈتوڑنے کے قریب تھے اور صرف 34 رنز درکار تھے لیکن انہوں نے اننگز ڈکلیئر کر دی اور ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بھی بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر سابق کپتان اور کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو میں ملڈر نے کہا کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میں چاہتا تھا کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تب بھی میں یہی کروں گا۔ مرغی کا گوشت 45روپے فی کلو مہنگا 27...
---فائل فوٹو تحریکِ پاکستان سے تکمیلِ پاکستان تک مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جو بے مثال خدمات انجام دیں، وہ ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، پاکستان کے بانیوں میں شامل آج اسی عظیم ہستی کی 58 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔فاطمہ جناح کا شمار دنیا کی ان نمایاں خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بلند پایۂ شخصیت کے ایسے نقوش چھوڑے جو ہمیشہ بہت یاد رکھے جائیں گے۔ محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893ء کو بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئیں، کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹسٹ کی ڈگری حاصل کی اور اپنے بڑے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کو مسلمانوں کے لیے سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے پایا تو...
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ان میں سے 2.8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ...
---فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب جنگلی جانور، سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں واقع تکتو نیشنل پارک میں چند افراد کے نایاب جنگلی جانور سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔یہ افراد وہاں مارخور کو ٹریپ کر کے ان کا غیرقانونی شکار کرتے تھے۔اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کا قومی جانور ’’مار خور‘‘ایشا کنولیہ بات تو ہم سب جانتے...
جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیردفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ “اگر اسرائیل...

4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،چیف جسٹس پاکستان کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے بعض ممالک کے شہریوں کو تاحیات گولڈن ویزا دینے کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔ آئی سی پی نے واضح کیا کہ گولڈن ویزا کے زمرے، شرائط اور ضوابط واضح طور پر سرکاری قوانین، قانون سازی اور وزارتی فیصلوں کے مطابق ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر سرکاری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتھارٹی نے اس بات پر...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے قیام کے دو برس مکمل ہونے پر پاکستان کی معاشی، صنعتی اور سیاحتی ترقی سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں اور پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، اداروں اور حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان نے ترقی کے کئی نئے باب رقم کیے ہیں۔ صنعت و برآمدات: عالمی ویلیو چین میں شمولیت ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے قیام سے عالمی ویلیو چین میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے، جب کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے شعبے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کرنا تھا۔ منگل کی شام ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، لیکن میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی اور کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الجزیرہ کے نمائندے مائیک ہنّا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس ملاقات کے بارے میں "بہت کم معلومات دستیاب ہیں"، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید کوئی رکاوٹ یا اختلافی نکتہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیش آیا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ پچھلے...
بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے حوالے سے تضاد کا شکار ہے ۔ چین کے کردار کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات میں بھی تضادات پایا جاتا ہے۔ آپریشن سندور سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان آرمی ڈپٹی چیف سے بالکل متصادم ہے۔ جنرل چوہان نے دہلی میں آبزرور ریسرچ فیڈریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کی حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔ بھارتی آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا تھا کہ چین ہندوستانی فوجی تعیناتی کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹ دے رہا ہے۔ 87 گھنٹے کی لڑائی سے سب سے بڑا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر قومی کانفرنس کے دیگر شرکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی، مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں”پاکستان کی آخری وارننگ “کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقدکی گئی جس میں سینیٹرز، وزرا، پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس کی...
محترمہ فاطمہ جناح، وہ نام جو محض قائداعظم کی ہمشیرہ ہی نہیں، بلکہ پاکستان کے سیاسی، فکری اور اخلاقی سفر کی روشن ترین مثال بن کر ابھرا۔ وہی فاطمہ جناح، جنہیں قوم نے مادرِ ملت کا عظیم لقب عطا کیا، جنہوں نے اپنی نجی زندگی کو قومی مفاد پر قربان کرکے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے رقم کیا۔ 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہونے والی فاطمہ جناح نے کم سنی میں ماں کی شفقت سے محروم ہوکر ایک مضبوط اور باوقار شخصیت کی بنیاد رکھی۔ قائداعظم محمد علی جناح اس وقت اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن میں تھے۔ بڑی بہن نے پرورش کی ذمہ داری سنبھالی، مگر جیسے ہی محمد علی واپس آئے، فاطمہ کے لیے...
ویب ڈیسک : ترک وزیردفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیردفاع کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترکش وزیر کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہو گی،پاکستان، ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جبکہ ترک وزیرخارجہ آج رات اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز اورحیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والی جعلی حکومت نے پاکستان کی معیشت، عوامی ادارے اور قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ آج ملک بلند ترین قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکا ہے، مہنگائی کا بے قابو طوفان عوام کی زندگی اجیرن بنا چکا ہے اور ملکی معیشت عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔حکومتی ایوانوں سے جو ’سب اچھا ہے‘ کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، وہ محض جھوٹ کا پلندہ اور حقیقت سے انحراف ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں، جبکہ حکومتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ جاری کردیا گیا ہے۔ 19 اضلاع میں 141سڑکوں کی مرمت 825کلو میٹر راستے بحال کئے جائیں گے۔ سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیسن پروجیکٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 2024-25ء میں سیلاب کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کاکام جاری ہے اس منصوبے کی تکمیل سے تقریباً پانچ کروڑ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔ یہ سڑکیں زرعی علاقوں کو منڈیوں، ہسپتالوں اور تعلیمی مراکز سے ملاتی ہیں اور ان کی بحالی سے دیہی معیشت اور روزگار کو سہارا ملے گا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ اضلاع میں جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ماتلی، ٹنڈوالہیار، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ،...
ویب ڈیسک:بانی پاکستان قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو ہم سے بچھڑے 57 برس بیت گئے۔۔مادر ملت تحریک پاکستان اور اس کے بعد بھی اپنے بھائی کے شانہ بشانہ رہیں۔۔گھر سے لیکر میدان سیاست تک قریبی ساتھی اور مشیر کا کردار بخوبی نبھایا۔ بانی پاکستان کی دست راست، قائد اعظم کی سب سے قابل اعتماد ساتھی، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات، 31 جولائی 1893 کو کاٹھیاواڑ میں پیدا ہونے والی فاطمہ جناح، نہ صرف بانی پاکستان محمد علی جناح کی بہن تھیں بلکہ وہ خود بھی ایک بیدار ، تعلیم یافتہ، اور بے باک سیاسی شخصیت تھیں۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا قوم نے انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ھونا شروع ھوگئی ھے، سکھر اور گڈو بیراج پر فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات کیجانب سے تحریری طور پر مشرقی بلوچستان میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے 7 سے 9 جولائی کے دوران مشرقی بلوچستان میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی، 7 سے 9 جولائی کے دوران پہاڑی برساتی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ھے، رواں سال 2022 کے سیلاب سے بھی بڑے سیلاب کی امکانات ھیں ، جاری کردہ الرٹ میں پہاڑی برساتی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کی طغیانی کا امکان ظاہر کیا...
ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور وزیر دفاع یاسر گُلر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات اسلام آباد پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری برائے مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔ دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج بروز بدھ ہے، جس کے بعد کوئی بھی شخص رجسٹریشن کے بغیر سرکاری یا نجی حج اسکیم میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ خواہشمند عازمین ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، جب کہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس نہیں لی جا رہی، رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ وزارت کے بیان کے مطابق حج...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ لیاری کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امدادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80،80 گز کے پلاٹ جبکہ بے گھر خاندانوں کو راشن اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:نبیل گبول کا سانحہ بغدادی کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو 6 ماہ کا کرایہ ادا کرے اور انہیں اسی علاقے میں گھر لے کر دے۔ اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کو راشن بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اس کٹھن وقت میں اکیلے محسوس نہ کریں۔ ساتھ ہی متاثرین کو ہدایت کی گئی کہ وہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما اور شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا۔ شیخہ اسما نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نانگا پربت کو ’ قاتل پہاڑ ’ بھی کہا جاتا ہے، 8126 میٹر بلند یہ چوٹی شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث دنیا کی خطرناک ترین چڑھائیوں میں شمار ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے شیخہ اسما کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ’ مجھے خوشی ہے...
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خالہ جی کا گھر نہ سمجھا جائے، افغانوں کو ڈی پورٹ کرنا چاہیے،بھارت اور ایران کیساتھ جس طرح بارڈر ہے ، ویسا افغانستان کیساتھ ہونا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا افغانستان کیساتھ ہمارے تعلقات ہیں، سفارتخانہ موجود ہے، افغانستان کیساتھ ہمارے ڈپلومیٹک تعلقات موجودہیں، افغانستان کا دورہ بھی بطوروزیردفاع کیا، معمول کے تعلقات ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے افغان حکومت کواب تک قبول نہیں کیا گیا، روس کی طرح افغان حکومت کو قبول کرنے کا وزیراعظم یا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا امن اس خطے کے امن کیساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان کے...
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سگریٹ کی غیر قانونی تجارت پاکستان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس بڑھانے سے پہلے غیر قانونی تجارت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے بصورت دیگر صارفین سستے، غیر قانونی سگریٹ کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔قانونی طور پر سگریٹ فروخت کرنے والی صنعت کا مارکیٹ شیئر صرف 46 فیصد رہ گیا ہے تاہم ٹیکسز میں قانونی صنعت کا حصہ 98 فیصد ہے دوسری جانب غیر قانونی سگریٹ کی فروخت حکومت کو سالانہ 415 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے۔ مستحکم پاکستان کے ترجمان فواد خان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء پر غور کیا گیا۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کرانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔ آڈٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ایک قبر کی سرکاری قیمت 14300 روپے مقرر کردی گئی ہے اور اضافی فیس وصول کرنے والے گورگن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا شہر میں اس وقت 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ چودہ ہزار تین سو روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی کے موقع پر اْنہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا نام تا قیامت زندہ رہے گا اور ان کی روشن شمع سے آج بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیاں منور ہو رہی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور نیتن یاہو کی جانب سے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے سے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی حکمرانوں اور طاقتور حلقوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود ملک میں حقیقی جمہوریت، شریعت کے نفاذ اور دستور اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
اسلام آباد: ماہرین تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستان کی جامعات کی ریٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ عالمی سطح پر جامعات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم کیو ایس ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال کے عرصے میں پاکستانی جامعات اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں، 2019 میں صرف تین پاکستانی یونیورسٹیاں کیو ایس کی عالمی ریٹنگ میں شامل تھیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 18 ہوگئی ہے تاہم تعلیمی ماہرین نے اس سے ابھی بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کیو ایس ریٹنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز مںظور کیں، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔اہم غیر ملکی ٹرانزیکشنز جن کے ذریعے ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئی، ،ان میں نیشنل لاجسٹکس سیل ( این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس دبئی کے مابین مشترکہ منصوبہ شامل ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ نیویارک، ایپیرل سورسنگ ،اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ا ور گارمنٹس نمائش ہے ، جو—23 25 جولائی 2025 تک جیوٹس سینٹر، نیویارک سٹی، امریکہ میں منعقدکی جائے گی۔یہ نمائش 400 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک جگہ جمع کرنے اورایتھکل سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، ایپیرل، اور ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدیدیت کو اجاگر کرنے میں مدد دفراہم کرے گی۔اس سال موسمِ گرما کی نمائش میں دنیا بھر کے اہم سورسنگ ممالک کے غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جو شرکاء کو اعلیٰ معیار کی ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائلز مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کریں گے۔جدید مواد سے لے کر ذمہ دار سورسنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل۔پارٹی ترجمان نے اپنے یوٹیوب چینلز کی بندش پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بغیر کسی نوٹس یا عدالتی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش مکمل طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عرصے سے بھارت تنہائیوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ آغاز اس خبر سے کرتے ہیں کہ چار ممالک کا ایک اتحاد کواڈ کے نام سے ہے جس میں امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں یہ اتحاد امریکا نے چین کے خلاف بنایا ہے۔ چین اور جاپان کی تو آپس میں پرانی چپقلش ہے اسی وجہ سے امریکا نے اس کو اس اتحاد میں شامل کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ کی تجارت ہوتی ہے۔ امریکا کے علاہ ان تین ممالک کی سرحدیں بھی چین سے لگتی ہیں۔ چین کا آسٹریلیا سے تو کوئی تنائو یا کھچائو نہیں ہے باہم تجارت ہوتی اور سماجی تعلقات...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی سیٹلمنٹ کی طرف بڑھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج دبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور برائے مسابقت اور تجرباتی تبادلہ، جناب عبداللہ ناصر لوطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گورننس اور عوامی شعبے میں جدت کے میدان میں تجربات کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سفیر ترمذی نے اس موقع پر جناب لوطہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و امارات کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے ایک ہم آہنگ اور شمولیتی ترقی کا...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیان ممبران نے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات میں دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آسیان ممبرز ممالک کے ساتھ تجارت، ٹورازم، آئی ٹی سمیت باہمی روابط میں تعاون کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں میانمار، برونائی، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیڈز آف مشنز موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیان ممبران نے دیگر ممالک کے...
علامتی فوٹو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے نایاب سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار پر کارروائی کی ہے۔کوئٹہ سے جاری اعلامیے کے مطابق تکتو نیشنل پارک میں نایاب سلیمانی مارخور کے غیرقانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ملزمان محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق ملزمان سرکاری ملازم ہیں، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں روزی خان، کلیم اللّٰہ، سیف اللّٰہ اور گوہر خان شامل ہیں۔سلیمانی مارخور کا شمار قومی ورثے کی حیثیت رکھنے والے جانوروں میں ہوتا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان کا توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔ حکومت وژن 2031کے تحت کوئلے اور فرنس آئل سے پن بجلی، شمسی توانائی اورسی این جی کی طرف منتقلی سمیت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اُدھر عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ کوئلے، گیس اور تھرمل پاور پلانٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی...
لاہور: پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان میں پہاڑوں اور سیاحت کے شعبے کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عزت مآب شیخہ اسماء کو پاکستان کی سیاحت اور بلند و بالا پہاڑوں کے فروغ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے شہزادی شیخہ اسماء کو نانگا پربت کی حالیہ کامیاب سرکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ واقعی قابلِ فخر اور متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہزادی کی یہ کامیابی نہ صرف ہمت، عزم اور حوصلے کی علامت ہے بلکہ یہ پاکستان...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ بی جے پی کے جمہوری تحفظات کو بلڈوز کرنے اور بنگال کے لوگوں کی شناخت کو مٹانے کے خطرناک ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام میں غیر ملکی ٹریبونلز کی جانب سے کوچ بہار کے ایک کسان کو نوٹس جاری کر کے مبینہ طور پر غیر قانونی تارکین وطن قرار دینے پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے آسام کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے آسام حکومت کے اس قدم کو "جمہوریت پر منظم حملہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو غیر قانونی طریقہ سے نافذ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیرولین لیویٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ دیگر ممالک اور امریکی اراکینِ کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں۔کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس میں شدید...

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا گیا۔فلسطین کےسفیر نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ...
قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے۔ قطری شہزادی شیخہ اسماء نے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کر دیشیخہ اسماء نے شدید سردی، تیز ہواؤں اور خطرناک راستوں کے باوجود 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچ کر قطر کا قومی پرچم لہرا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو نانگا پربت سر کرنے پر بھی مبارک باد پیش...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکا تھا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنیادی طور پر انفراسٹرکچر، توانائی، پیٹرولیم اور معاشی ترقی سمیت اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حکومت کے اس عزم...
کوئٹہ: بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیورز پر مقدمات درج ہونگے، بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان کی کوئی...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کیلئے تجاویز نہایت اہم ہیں. ہر ماہ کاروباری برادری سے باقاعدگی سے بذات خود ملاقات کرکے ان کو ملکی معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا. وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی۔ جس میں معیشت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر مشاورت کی گئی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا کاروباری شخصیات کی جانب سے ملکی معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی...
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں...
وائٹ ہاؤس نے پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کو امریکی عوام کی ’فتح‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’صرف چند ہفتے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکی عوام کو اتنی فتوحات دیں جتنی زیادہ تر صدور چار سال میں بھی نہ دے سکے تھے۔ انہوں نے اس فہرست میں ایک اور اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے جو کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی مداخلت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ پچھلے مہینے پاکستان...
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں دو مسلم خاندانوں پر ہندوتوا کے غنڈوں نے حملہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے بعد نذر آتش کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا کے غندوں نے مسلم خاندانوں کے گھروں میں موجود تمام سامان باہر نکال کر پھینک دیا۔ نقاب پوش حملہ آوروں نے ہاتھوں میں ہتھوڑے اُٹھا رکھے تھے اور متاثرہ گھروں سے دو موٹرسائیکلیں، ایک ٹی وی، واشنگ مشین اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ خاندانوں نے رات کھلے آسمان تلے بے یار ومددگار ایسی حالت میں گزاری کہ کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہ تھا۔ مودی کے یاروں اور ہندوتوا کے غنڈوں نے دھمکی دی تھی کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد...
پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے گڈانی کے ساحلی علاقے میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں شراب ضبط کرلی۔ جس کی مالیت 35 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا منشیات بحالی مرکز کس طرح مریضوں کو صحت اور روزگار کی طرف لا رہا ہے؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کھیپ بین الاقوامی مقامات سے سمندر کے راستے پاکستان پہنچائی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) گزشتہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اب تک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کے بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آئی جبکہ سفارتی طور پر چین کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہوا۔ نگران حکومت کو اب آئندہ سال کے انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن، اور بیرونی دخل اندازی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے نئی دہلی میں موجود تجزیہ کار پروین ڈونتھی کے بقول، ''ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں...
—فائل فوٹو پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی ٹیم سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی، پاکستانی ایئر لائنز کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون بولر کے اعزاز پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولنگ کی فہرست میں پاکستان کی نشرح سندھو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک درجے ترقی پائی اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔رینکنگ کے مطابق بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے بھی بولرز کی فہرست میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ انگلینڈ کی لارین بیل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کی نشرح سندھو کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولرز میں بھارت کی دیپتی شرما 1 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
قطر کی شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سر کر کے اپنی قوم کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جنہوں نے اس خطرناک چوٹی کو فتح کیا۔ شیخہ اسما نے مشکل راستوں، برفیلے موسم اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے چیلنجز کے باوجود چوٹی پر قطر کا قومی پرچم لہرایا۔ یہ بھی پڑھیں: اشرف صدپارہ سمیت پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرلیا انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ الحمدللہ، نانگا پربت۔ میری نویں 8000 میٹر بلند چوٹی۔ یہ ان میں سے ایک مشکل ترین چڑھائی تھی۔ اس پہاڑ نے مجھے ہر لمحہ آزمایا، قدموں کے نیچے کالی برف سے لے کر ہر چند سیکنڈ میں گرتے پتھروں تک۔ زندگی کے نازک ہونے...
فائل فوٹو پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء پر غور کیا گیا۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکریٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس...
پشاور(نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ Post Views: 3
حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل (بدھ 9 جولائی) آخری دن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد پاکستانی شہری آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے جبکہ شہری گھر بیٹھے آن لائن بھی خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اور صرف وہی افراد حج کے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ادویہ سازی کے شعبے میں اپنی خدمات سے متعلق بتایا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سال...
اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی...
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول بھٹو کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول بھٹو کو وضاحت دینی چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے.(جاری ہے) خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت...
سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ...
---فائل فوٹو دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بابائے خدمت نے نصف صدی سے زیادہ وقت دکھی انسانیت کی مدد میں گزارا۔عبدالستار ایدھی بھارتی ریاست گجرات میں 28 فروری 1928ء کو پیدا ہوئے، بانٹوا میمن کمیونٹی کے ایدھی نے اپنے اور پرائے کی تفریق کیے بغیر ہر دکھی کے زخموں پر مرہم رکھا۔بے لوث خدمت کا آغاز ایک خستہ ہال ایمبولینس سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس قائم کی۔گمنام میتوں کے لیے قبرستان بنایا، ذہنی معزور افراد کے علاج کے لیے ایدھی ولیج قائم کیا، یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا، ایئر ایمبولینس،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) پاکستان اور چین دونوں نے پیر کے روز اس بات سے انکار کیا کہ مئی کے اوائل میں جببھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جنگ ہوئی تو، چین نے بھارتی سرگرمیوں پر معلومات فراہم کر کے پاکستان کی مدد کی تھی۔ گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے نائب سربراہ جنرل راہول سنگھ نے کہا تھا کہ اس لڑائی کے دوران پاکستان "سامنے والا چہرہ" تھا، جبکہ چین نے اپنے ہمہ وقت اتحادی پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی اور ترکی نے بھی اسلام آباد کو فوجی ہارڈویئر فراہم کر کے بھی ایک اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی فوجی جنرل کا کہنا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نوبل امن انعام کی نامزدگی سے قبل پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ کئی ممالک اور امریکی اراکین کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ گہرے صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اس تعاون کا ایک اہم جزو گوانگ ڈونگ جوتا بنانے والی مشینری ایسوسی ایشن ایک چینی حکومت سے منسلک ادارہ اور پاکستان انڈسٹریل سلائی مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ ہے یہ معاہدہ جدید آلات اور پروڈکشن ٹیکنالوجیز متعارف کراتے ہوئے پاکستان کے جوتے، چمڑے اور گارمنٹس کی مشینری کی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے پر مرکوز ہے یہ مہارت کی ترقی پر بھی زور دیتا ہے، پاکستانی کارکنوں کو جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے تیار کیا...
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہر سال رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں وفاقی وزارتوں، سرکاری ادارے میں مالی بے ضابطگیوں، قواعد کے خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشان دہی کی جاتی ہے، سال 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب سے زائد مالیت کی مختلف بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی سب سے بڑی بے ضابطگی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے کو قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب ملک بھر میں گندم کی پیداوار ہو...
انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی عظیم مثال عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی انسانیت کیلئے کی گئی جدوجہد آج بھی دلوں میں زندہ ہے عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان آ کر کراچی میں سکونت اختیار کی انہوں نے 1951 میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی انہوں نے بغیر کسی امتیاز کے ہر ضرورت مند کی مدد کو اپنا مقصد بنایا اور 65 برس سے زائد عرصہ دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیا وہ ایک ایسا فلاحی...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ...