Nawaiwaqt:
2025-12-10@11:19:20 GMT

پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔آرڈیننس میں بتایا گیا ہےکہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی،کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی،ضلع کے اندر ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پتنگ بازی کی اجازت کے مطابق

پڑھیں:

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی

پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

 عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے زیادہ ملکوں میں آسان رسائی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

Arton Capital کے سی ای او آرمند آرٹن کے مطابق دنیا زیادہ محتاط ہو رہی ہے اور تیزی سے کھلنے والے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے، لیکن اس صورتحال میں بھی یو اے ای اپنی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ ایشیائی پاسپورٹس تیزی سے اوپر آ رہے ہیں۔

ایشیا کی شاندار پیش قدمی

2025 میں ایشیا نے ریکارڈ ترقی دکھائی۔ سنگاپور 30ویں سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا اور اس کا اسکور 175 تک جا پہنچا۔ ملائیشیا بھی 41ویں سے 17ویں نمبر پر آ گیا جسے 174 کا اسکور ملا۔ جاپان اور جنوبی کوریا معمولی کمی کے باوجود سرفہرست ممالک میں شامل رہے۔

ماہرین کے مطابق ایشیائی ممالک کی بڑھتی اقتصادی قوت، سفارتی روابط اور جدید سفری سہولتوں کی بدولت ان کا تاثر مزید مضبوط ہوا ہے۔

یورپ کی برتری برقرار، مگر تنزلی بھی جاری

اس فہرست کے ٹاپ 20 ممالک میں اب بھی یورپی پاسپورٹس کی اکثریت موجود ہے۔
جیسے اسپین، فرانس، جرمنی، اٹلی اور بیلجیم۔

تاہم ان کے اسکور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سخت ویزہ پالیسیوں اور داخلے کے نئے قواعد نے یورپی پاسپورٹس کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کی درجہ بندی میں نمایاں کمی

2025 میں انگلش بولنے والے بڑے ممالک کی کارکردگی سب سے خراب رہی۔

برطانیہ 32 سے 39 ویں نمبر پر آ گیا۔ امریکا 41 ویں اور کینیڈا 40 ویں نمبر پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے اب ملے گا پاکستانی پاسپورٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ، کیا کچھ تبدیل کیا جارہا ہے؟

ان ممالک کے شہریوں کے لیے متعدد ممالک نے ویزہ فری رسائی ختم کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دولت مند افراد اب متبادل شہریت یا ریزیڈنسی حاصل کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ عالمی نقل و حرکت برقرار رکھی جا سکے۔

ڈیجیٹل ٹریول اتھارائزیشن کا نیا دور

2025 کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کے لحاظ سے تیز ترین ترقی کا سال قرار دیا گیا۔

اسرائیل، برطانیہ، ترکمانستان، مالدیپ اور اس قابل سوئٹزرلینڈ نے ETA سسٹم متعارف کرایا۔

کینیڈا نے قطری شہریوں کے لیے ویزہ ختم کرکے انہیں ای ٹی اے تک رسائی دے دی، جو اس سہولت والا دوسرا خلیجی ملک بن گیا ہے۔

2026 میں مزید 25 سے زائد ممالک ETA سسٹم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یورپی یونین کا ETIAS پروگرام بھی جلد نافذ ہوگا جو دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ سسٹم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاسپورٹ انڈیکس 2025 متحدہ عرب امارات پاسپورٹ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
  • لاہور میں 8,7,6 فروری کو بسنت منانے، قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 اسمبلی میں پیش؛ دھاتی ڈور پر مکمل پابندی
  • پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاگیا
  • پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کی درخواست میں ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانےکےلئے مہلت