معروف ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئی ہیں جو وائرل ہوئیں۔

آنا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن سے بھرپور فلم کو مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں تاہم ہمارے ایک دوسرے کیساتھ رویے کو میڈیا نے غلط سمجھ کر یہ خبر بنا دی ہے۔

یاد رہے کہ آنا ڈی آمس اور ٹام کروز کو لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ ایک مرتبہ وہ ٹام کروز کیساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر کے ساتھ آتی دکھائی دے چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹام کروز ا نا ڈی ا

پڑھیں:

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع پر شان مسعود 77 اور سعود شکیل 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور بورڈ پر لگائیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملتا تو ہم بھی بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں اور کیشو مہاراج کے مکمل فٹ ہونے پر انہیں دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے پنڈی میں بھرپور تیاری کی ہے اور سب کھلاڑی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایڈن مارکرم نے تسلیم کیا کہ لاہور ٹیسٹ کی طرح راولپنڈی کی پچ بھی اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے اور پاکستانی اسپنرز نعمان اور ساجد ایک بار پھر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم ہم نے ان کے خلاف مکمل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹیسٹ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شائقین کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، اور اب قومی ٹیم کو سیریز جیتنے کا سنہری موقع حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
  • بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا
  • عائشہ عمر فواد خان کے دفاع میں سامنے آگئیں، حمیرا ارشد کو کرارا جواب
  • اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل
  • 8 وکٹوں کے بعد پروٹیز کا زبردست ردعمل، 28 سال پرانی یاد تازہ کردی
  • بالی ووڈ اداکار مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرنے پر مجبور
  • ہم نے افغان طالبان کیساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی سے نہیں، خواجہ آصف
  • کے پی حکومت نے پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، طلال چوہدری کا سخت ردعمل
  • راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے