معروف ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئی ہیں جو وائرل ہوئیں۔ 

آنا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن سے بھرپور فلم کو مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں تاہم ہمارے ایک دوسرے کیساتھ رویے کو میڈیا نے غلط سمجھ کر یہ خبر بنا دی ہے۔ 

یاد رہے کہ آنا ڈی آمس اور ٹام کروز کو لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ ایک مرتبہ وہ ٹام کروز کیساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر کے ساتھ آتی دکھائی دے چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹام کروز

پڑھیں:

علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

امریکا میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو پاک امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا  گیا ہے۔

 یہ اعزاز علی ظفع کو پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو دنیا بھر بلخصوص امریکا میں فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔

ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کی فنکارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ثقافتی اقدار کو عالمی سطح پر متعارف کروایا بلکہ ملک کے مثبت تصویر بھی پیش کی۔ علی ظفر کی موسیقی، آرٹ اور سماجی کاموں کو پاکستان کی نرمی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ فن ایک ایسی طاقت ہے جو سرحدوں اور زبانوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور محبت کے فروغ کے لیے فنکاروں کا کردار بہت اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا
  • عائشہ عمر فواد خان کے دفاع میں سامنے آگئیں، حمیرا ارشد کو کرارا جواب
  • اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل
  • 8 وکٹوں کے بعد پروٹیز کا زبردست ردعمل، 28 سال پرانی یاد تازہ کردی
  • بالی ووڈ اداکار مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرنے پر مجبور
  • ہم نے افغان طالبان کیساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی سے نہیں، خواجہ آصف
  • کے پی حکومت نے پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، طلال چوہدری کا سخت ردعمل
  • علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
  • اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، ٹرمپ کا حیران کن بیان سامنے آگیا