غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا، جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے اہلکار کی شناخت 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم کے نام سے ہوئی، جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا، وہ ایک عمارت کی کھدائی کے دوران حماس کے اسنائپر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ فیلڈباؤم ایکسکیویٹر مشین چلا رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس واقعے کے فوراً بعد حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی پر آر پی جی راکٹوں سے حملہ کیا۔ تاہم فوج کے مطابق گاڑی میں سوار اہلکار محفوظ رہے اور جائے وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ حماس کا تازہ حملہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی۔
فوجی ترجمان کے مطابق حملوں میں حماس کے مانیٹرنگ سیل، اسلحہ سازی کے مراکز، راکٹ لانچنگ سائٹس اور سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں حماس کے دو بٹالین کمانڈرز، دو نائب کمانڈرز اور 16 کمپنی کمانڈرز سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں 104 فلسطینی شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بعدازاں اعلان کیا کہ جوابی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی ایک بار پھر نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیرِاعظم نیتن یاہو نے واقعے پر فوج کو سخت جوابی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں، تاہم انہیں تاحال اسرائیل کے حوالے نہیں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے میں اسرائیلی حماس کے کیا کہ
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔