2025-04-25@11:04:54 GMT
تلاش کی گنتی: 664
«ایک ساتھ»:
(نئی خبر)
واشنگٹن (آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عملہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق افراد کو اپنے خاندانوں...
کچھ دن قبل ہندوستانی فوج کے سربراہ نے یہ بیان دیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ایسابیان کسی اہم بھارتی عہدیدار نے بہت عرصے بعد جاری کیا ہے لیکن امریکا میں نئی انتظامیہ آرہی ہے؟ اس موقع پرایسا بیان جاری کرنے کا مطلب ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا جاری رکھے گا۔ میرا عوامی لیگ بنگلہ دیش سے گہرا تعلق ہے مگر انتہائی ادب کے ساتھ میں یہ کہتا ہوں کہ بنگلہ دیش میں پچھلے ادوار میں عوامی لیگ نے جس طرح سے 1971 کے بیانیے کو ابھارا تھا، اس سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات بہتر نہیں ہو پا رہے تھے۔ اس بات کا ذکر میں ہمیشہ وہاں کے عوامی لیگی کے...
بیجنگ : چین کے 2024 کے قومی اقتصادی آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں چین کی جی ڈی پی 134.9084 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو مستقل قیمتوں پر سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا نے اس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے “توقعات سے زیادہ” کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی اقتصادی ترقی کی رفتارکچھ کمزور رہی ، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تجارتی تحفظ پسندی میں شدت آئی۔ امریکہ اور دیگر مغربی ترقی یافتہ ممالک نے ” ڈی کپلنگ ” کی کوشش کی ہے، جس نے عالمی تجارت میں بڑی غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ تاہم ، پیداوار اور سپلائی چین کی لچک اور کھلی پالیسیوں پر انحصار...
لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جو ڈراما شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس آ رہی ہیں، اور اس بار وہ وہاج علی کے ساتھ ڈرامے ‘مٹی دے باوے’ میں رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ ڈرامے کی کہانی معروف مصنفہ فائزہ افتخار نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات حسام حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ہدایت کار حسام حسین نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اس...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔ صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق...
ممبئی : معروف اداکارہ اور دی گریٹ انڈین کپل شو کی جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی ابتدائی جدوجہد کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اپنے حالیہ وی لاگ میں، انہوں نے بتایا کہ وہ دہرادون سے ایک سوٹ کیس اور جعلی خط کے ساتھ ممبئی آئی تھیں تاکہ شہر میں رہائش حاصل کر سکیں۔ ارچنا نے بتایا، "میں نے اپنے دوست سے ایک جعلی خط لیا تھا اور اسی کے ذریعے رہنے کی جگہ ڈھونڈی۔ صبح کا ناشتہ کرتے ہی مجھے وہاں سے نکلنا پڑتا تھا کیونکہ لوگ سمجھتے تھے کہ میں کہیں کام پر جاتی ہوں۔ لیکن درحقیقت میں آڈیشنز دینے کے لیے نکلتی تھی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا پہلا کام ایک اشتہار...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشگوار لمحات کے ساتھ منائی۔ مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ثنا جاوید نے بھی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ 64 ارب کا ڈاکہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا میگا کرپشن ہے، یہ حقیقت موجود ہے پیسہ اس کے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا، یہ دستاویزی حقیقت موجود ہے کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں، پاکستان کی ترقی کی اڑان میں شامل ہونے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ 190 ملین پاونڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس...
امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا...
بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
نکاح ایک سماجی معاہدہ (contract social) ہے، جس میں عبادت کا پہلو بھی شامل ہے۔ نکاح کے ذریعے اجنبی مرد اور عورت باہم عہد کرتے ہیں کہ وہ آئندہ ساتھ رہ کر زندگی گزاریں گے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کریں گے۔ اسلام میں نکاح کو بہت آسان رکھا گیا ہے اور زوجین کے حقوق اور فرائض صراحت سے بیان کردیے گئے ہیں اور ان پر عمل کی تاکید کی گئی ہے۔ لیکن افسوس کہ مسلم سماج میں نکاح کو بہت مشکل بنا دیا گیا ہے، مْسرفانہ رسوم پر بہت سختی سے عمل کیا جاتا ہے اور حقوق و فرائض پر عمل کے معاملے میں بہت کوتاہی پائی جاتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ خاندان کے تانے...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فیصل آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور پیزا چھین لیا۔فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈی گراؤنڈ کے قریب ایک اور ڈیلیوری بوائے سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے پیزا، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ شہر میں ڈیلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے ایک گینگ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا...
مصر میں شادی کی ایک ایسی تقریب کے چرچے ہیں جس میں دلہا ایک تھا اور دلہنیں تین تھیں اور بے حد خوش بھی نظر آ رہی تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کیا۔ تینوں دلہنیں ایک ہی پارلر سے تیار ہوئیں اور ایک جیسا ہی لباس پہنا۔ دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت امیرہ ہیں جو پڑوسن بھی ہیں لیکن پھر مجھے بوسی سے بھی محبت ہوگئی اور ان دونوں کے ہوتے ہوئے اسما...
بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے ایک ساتھ کئی فلموں میں یادگار پرفارمنس دی جن میں ’جوش‘، ’محبتیں‘، ’دیوداس‘اور ’شکتی: دی پاور‘ میں دونوں کی شاندار کیمسٹری دکھائی گئی۔ تاہم 2000کی دہائی کے اوائل میں ایشوریا اور شاہ رُخ کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات خراب ہو گئے تھے، جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔ ایک موقع پر ایشوریا نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ کی وجہ سے پانچ فلموں سے نکالا گیا جن میں ’چلتے چلتے‘ اور ’ویر زارا‘ شامل تھیں تاہم بعد میں شاہ رخ نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات سلجھا لیے۔ شاہ رخ کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ...
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں...
واشنگٹن (صباح نیوز) وائٹ ہائوس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔ واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کیاور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی نہیں رہا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کوئی معاہدہ نہیں...
ویب ڈیسککے — بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ بحر اوقیانوس کی اہمیت اب بحر ہند کے خطے میں منتقل ہو گئی ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے لیے رقابت کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بحریہ کو طاقت ور بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔'' بھارت کا غیر معمولی اقدام: بیک وقت گیارہ آبدوزیں تعینات آبدوز، ڈسٹرائر اور فریگیٹ کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تینوں کو کمیشن کیا۔ انہوں نے کہا، ''تینوں بڑے بحری جہازوں کی کمیشننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیفنس مینوفیکچرنگ...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاملے پر کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ چین کا جوہری ہتھیاروں کی ترقی ایک تاریخی انتخاب ہے جو ایک خاص تاریخی دور میں جوہری خطرات کا جواب دینے، جوہری اجارہ داری کو توڑنے اور جوہری جنگ کو روکنے کے لیے اپنایا گیا ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور ہمیشہ اپنی جوہری قوتوں کو قومی سلامتی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے میں ہم جنس پرست ہوں‘۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کا ایک مقبول نام ہیں اور انڈیا کے مقبول ترین فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں جن کے دنیا بھر میں بے شمار مداح ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان کا کبھی کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ایک سابقہ انٹرویو میں شاہ رخ نے اس سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ان کا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا۔ انہوں نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس...
جب 2021ء میں افغانستان میں امریکی اوراس کے اتحادی افواج کے مکمل انخلاکے نتیجے میں افغان طالبان اقتدارمیں آئے توپاکستان میں بیشتر سفارتی اورعسکری امورکے ماہرین کی رائے تھی کہ اس بڑی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی خطے میں گرفت مضبوط ہوجائے گی کہ طالبان کی اس فتح میں جہاں پاکستان نے بے شمارقربانیاں دی بلکہ لاکھوں افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اپنے ہاں پناہ بھی دی بلکہ ساری دنیا کوعلم ہے کہ اگرپڑوس میں پاکستان جیساوفادارملک نہ ہوتاتوافغانستان میں نہ صرف سوویت یونین کوشکستِ فاش ہوتی اوروہ عالمی طاقت کی کرسی سے اوندھے منہ گرکرچھ ٹکڑوں میں تقسیم ہوتااورنہ ہی امریکااوراس کے اتحادی اس طرح رسواہوکرراہِ فراراختیارکرتے لیکن کیا وجہ ہے کہ ان تمام قربانیوں کے...
لاہور،وہاڑی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے وہاڑی میں جامعہ خالد بن ولید میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں۔ علماء کرام کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ دینی مدارس کی مضبوط کمٹ منٹ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف اسے کیسے قبول کر لوں؟ علماء کرام ملک کی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا،...
ویب ڈیسککے — بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں ڈرون کی قطار دیکھی جاسکتی ہے تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ تنازعات کی تیاری کے سلسلے میں ایک ہزار نئے جدید ڈرونزکا اضافہ کرلیا۔ ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایرانی فوج کو جدید ڈرونز فراہم کردیے گئے ہیں۔ ایران کے مختلف مقامات پر فوج کے حوالے کیے گئے ڈرون میں اعلیٰ اسٹیلتھ اور مضبوط قلعہ شکن صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان نئے ڈرونز کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں خودکار پرواز کے ساتھ 2ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی رینج اور زبردست تباہ کن صلاحیت موجود ہے۔ خاص ڈرونز میں...
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔ کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا، "یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔" یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، "ہمارے نام سے...
ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا حصہ بننے والے افراد کو ایسی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو سخت ہونے کے ساتھ ساتھ عجیب و غریب بھی ہیں۔ ایران میں پولیس کی زیر حراست مہسا امینی نامی خاتون کی ہلاکت کے بعد ملک میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہرین میں جہاں دوسرے شعبوں کے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا وہیں ایران کے فلمی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ ان حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج میں شرکت پر ان لوگوں کو ایسی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا جو سخت ہونے کے ساتھ ساتھ غیرروایتی اور عجیب و غریب بھی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے:ایران میں قید خاتون اطالوی صحافی رہائی کے بعد...
قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )سراروغہ میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخواہ (سائوتھ) اور قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے ،آئی جی ایف سی کی ہدایت پر مقامی بریگیڈ کمانڈر نے مکین میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں میں 20جنوری کو واپسی اور لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ، یہ پیشرفت قبائلی علاقوں میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جرگے کے شرکا نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے...
مسلسل خراب فارم اور پنڈت کے در پر حاضری دینے کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ سنیہا نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مینیو میں درج 525 روپے کی ایک ڈش کا آرڈر دیا، تاہم جب وہ پیش کی گئی تو وہ حیران رہ گئیں۔ اسٹار کرکٹر کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پڑھے لکھے کوہلی کو مسلسل خراب فارم نے پنڈت کے در پر پہنچادیا طالبہ نے پوسٹ نے لکھا کہ ون ایٹ کمیون میں اس کے لیے 525 روپے ادا کیے، شیئر...
کراچی(بزنس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔ یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی شہری رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم...
نیٹ فلکس نے نئے سال کی شروعات کے ساتھ فلموں کے شائقین کے لیے زبردست سرپرائزز پیش کیے ہیں۔ دسمبر 2024 کے آخر میں کچھ غیر متوقع فلموں کا اضافہ کیا گیا اور جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ساتھ یہ مہینہ نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔ مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں: "ہورائزن: این امریکن ساگا – چیپٹر 1": کیون کوسٹنر کی ہدایت کاری میں ایک شاندار ویسٹرن فلم ہے۔ "ڈون: پارٹ ٹو": ڈائریکٹر ڈینس ویلنیوو کی سائنسی تخیلاتی شاہکار کا دوسرا حصہ ہے۔ "فریوسا: اے میڈ میکس ساگا": اینیا ٹیلر جوئے کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ میڈ میکس سیریز کی ایک پری کوئل فلم ہے۔ "ان...
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار...
افغانستان میں تقریباً تین سال قبل جب طالبان حکومت کی واپسی ہوئی تو پاکستان کے پالیسی سازوں کو امید تھی کہ ان کی واپسی سے مغربی سرحد کی صورت حال میں کسی حد تک استحکام آئے گی۔ یہ پاکستان کے لیے اہم تھا کیونکہ اسے اپنی مشرقی سرحدوں، بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا ہے۔ لیکن یہ مفروضہ کہ طالبان دور میں پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہوں گی، اسٹریٹجک طور پر غلط اندازہ ثابت ہوا۔ جلد ہی اس بات کے شواہد سامنے آنے لگے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے سرحد پار حملوں کا سلسلہ تیز کیا اور یہ پاکستان...

خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
ایک برس سے زائد عرصہ تک نہتی فلسطینی مسلمان آبادیوں پر آگ برستی رہی۔ دنیا زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھی، اوروں سے کیا شکوہ، دنیا بھر کے مسلمان تو اپنے اپنے ملکوں میں کھل کر احتجاج بھی نہ کر سکے، خال خال چند ملک ایسے تھے جہاں احتجاج ہوا، حکومتیں پہلے تو اپنے آقائوں کے ڈر سے خاموش رہیں پھر جب عوام اٹھ کھڑے ہوئے تو بعض سیاسی و سماجی جماعتوں کے جھنڈے تلے امدادی سامان کے ٹرک بھجوائے گئے۔ مجموعی طور پر مسلمان ممالک کی بجائے غیر مسلم ممالک کی آبادی اس ظلم و بربریت کے خلاف سڑکوں اور بازاروں میں نکلی، یہ اجتماعات اور ریلیاں ہزاروں افراد پر مشتمل تھیں۔ وہ امریکہ جو ہنگامی طور پر...
مولانا فضل الرحمن، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ، ایک زیرک سیاست دان اور پاکستان کی سیاست کا ایک اہم کردار ہیں۔ ان کی حالیہ پریس کانفرنس نے ملک کی جمہوری اور انتخابی خامیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ مولانا نے جمہوریت کو ’’ڈھونگ‘‘ قرار دیتے ہوئے اقتدار کے اصل مراکز کی جانب اشارہ کیا اور عام انتخابات کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا کہ کیا 2024 کے انتخابات شفاف تھے؟ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کا حقیقی مینڈیٹ ہے؟ مولانا فضل الرحمن نے موجودہ جمہوری نظام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محض ایک دکھاوا قرار دیا۔ ان کے مطابق اصل طاقت ’’کسی اور‘‘ کے ہاتھ میں ہے، جب کہ سیاست دان آئین اور اصولوں پر سمجھوتے کر...
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔" احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں "یقین کا سفر"...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی سکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباکے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
اپنے ایک بیان میں ابو آلاء الولائی کا کہنا تھا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن پر امریکی و برطانوی جارحیت کے 1 سال مکمل ہونے پر عراق کی مقاومتی تحریک "سید الشہداء بریگیڈ" کے سیکرٹری جنرل "ابو آلاء الولائی" نے کہا کہ یمنی عوام کی ثابت قدمی، غزہ کی مدد اور نہتے فلسطینیوں کے دفاع میں ان کی بہادری کو ایک سال گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔ ابو آلاء الولائی نے...
ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے ایک ہی سانس کے ساتھ پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 35 سالہ خاتون نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ چہل قدمی کی۔ 35 سالہ ایمبر بورکی جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، نے پول کے اندر اور باہر کئی ہفتوں کی ٹریننگ کی تا کہ اپنا ذاتی 334 فٹ، 7 انچ کے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ 357 فٹ، 7 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑسکیں۔ خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ...
بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور فلم ساز کرن جوہر کا ریمپ واک کے دوران سرِعام ’’برومانس‘‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پرانی افواہوں کو دوبارہ گرم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ رات ریمپ واک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ اسٹیج پر بنائی گئی دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی دنیا میں داخل ہونے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کرن کے ساتھ ’’خاص دوستی‘‘ کی افواہیں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں جو حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد دوبارہ سامنے آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دوست ریمپ واک...
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بجا طور پرکریڈٹ لیتے ہیںکہ انہوںنے چینی کی سمگلنگ روک دی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اب چینی سرپلس بھی ہے اورایکسپورٹ ہو کر پچاس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بھی دے رہی ہے جبکہ پہلے یہ صرف بحران دیتی تھی۔ ایک سیاسی رہنما کی غلط فہم و فراست کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اینٹی فوج بیانیے کی وجہ سے الزام لگا یاجاتا ہے کہ سرحدوں پر فوج ہوتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ فوج کی ملی بھگت کے بغیر سمگلنگ ہوجائے۔ جو لوگ نہ تفصیلات سے آگاہ ہیں اور نہ ہی جوابی بیانیے سے، وہ اس پروپیگنڈے سے گمراہ ہوجاتے ہیں۔ میں اعداد و شمار میں بعد میں جاﺅں...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ مشہور ہونے کے...
ان دنوں ملک میں مذاکرات کا سلسلہ بظاہر پی ٹی آئی اور نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ملک دیگر جماعتوں کے درمیان جاری ہے، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے ذریعے خفیہ طور پر جاری ہے۔ ملک کی سلامتی کا انحصار ان اداروں یا افراد پر ہوتا ہے جن کے پاس تمام تر اختیارات ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سلامتی کے ادارے موجودہ حالات میں ملک کے اطراف ہونے والے خطرات کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ اب ان اداروں نے خطرات کو بھانپ کر ملک کے سویلین حلقوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ موجودہ دور میں حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان...
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے اور عملاً وہ نیک ہو، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا، اور سارے معاملات کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے۔ اب جو کفر کرتا ہے اس کا کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے، انہیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انہیں بتا دیں گے کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے۔ ہم تھوڑی مدت انہیں دْنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں، پھر ان کو بے بس کر کے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے۔ (سورۃ لقمان:22تا24) سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ...
سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل...
سریجا‘نویں کلاس کی طالبعلم تھی۔ اس کے اسکول کا نام پریشد ہائی اسکول تھا۔ جو گڈوال ضلع میں واقع ہے ۔ مضافاتی اور دیہی علاقے کا اسکول کس سطح کا ہو گا ‘ اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔ مگر قدرت کا قانون ہے کہ عقل و دانش اس نے طبقاتی لحاظ سے تقسیم نہیں کی ۔ سریجا سفید پوش طبقے سے تعلق رکھتی تھی ۔ ہر سال پریشد ہائی اسکول کے بچے پودے لگاتے تھے۔ اس چیز کا بھی خیال رکھا جاتا تھا کہ ہر طالب علم اور طالبہ اپنی سالگرہ والے دن بھی ایک پودا لگائے۔ پودے پلاسٹک کے تھیلوں کے ذریعے لگائے جاتے تھے۔ مارچ 2020 میں سریجا‘ ایک پودا لگانے کے لیے زمین کھود رہی تھی...
محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے کے ساتھ ایک طریقہ کار بھی بھیجا ہے جس کے تحت یہ ساری معلومات اس کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم سے سابق نگراں صوبائی حکومت کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مردانہ و زنانہ کو جاری کردہ ایک تفصیلی مراسلے میں کہا ہے کہ 2024_ 2023 کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایئں کہ جو بھرتیاں ہوئی ہیں آیا اب تک ان میں سے کتنے ملازمین نے تخواہیں لی ہیں، کتنوں نے نہیں لی ہیں اگر نہیں لی ہیں تو ان کی وجوہات کیا ہیں۔ محکمہ تعلیم...
ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے...
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو سکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی ووڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس سکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش...
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزر پوائنٹس پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں خرید و فروخت کا آغاز 271 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112366 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان جاری رہا اور 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس بڑھ کر 113072 پوائنٹس...
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں خرید و فروخت کا آغاز 271 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112366 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان جاری رہا اور 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس بڑھ کر 113072 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شدید مندی کا...
(تحریر: ڈاکٹر مبشرہ صادق) اقدار کسی بھی معاشرے کو جاننے کا ذریعہ ہیں۔ یہ اقدار یا ویلیوز قومی سطح سے نجی سطح تک ہر معاملات زندگی میں اثر انداز ہوتی ہیں۔ جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو اس کے بارے میں ہمارے ذہن میں ایک خاکہ بنتا ہے جس کا تعین اس کی اقدار سے بنتا ہے۔ اگر وہ اچھی عادات کا مالک ہے تو وہ ایک اچھے انسان کے طور پر ہمارے سامنے آتا ہے نہیں تو ایک منفی تاثر کا پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے۔ یہ اقدار ہی معاشرے کی سطح سے انفرادی سطح تک آپ کی حیثیت کا تعین کرتی ہیں۔ دین اسلام ان تمام بہترین اقدار کا مرکب ہے جو کہ کسی...