ہر ہفتے کتنی بار فون کو ری اسٹارٹ کرنا اس کی کارکردگی بہتر بناتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے، مگر مسلسل استعمال کے باعث یہ ڈیوائسز وقت کے ساتھ سست ہونے لگتی ہیں۔ اکثر افراد اپنے فون کو بند یا ری اسٹارٹ کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں، جو کہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 50 فیصد سے زائد صارفین کبھی بھی اپنے اسمارٹ فونز کو بند نہیں کرتے۔ اگر آپ بھی فون بند کرنے سے گھبراتے ہیں تو جان لیں کہ وقتاً فوقتاً اسے سوئچ آف کرنا نہ صرف اس کی کارکردگی بلکہ عمر کے لیے بھی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق فون کو ری اسٹارٹ کرنے جیسی سادہ عادت سے اس کی رفتار میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ خوش قسمتی سے، یہ کوئی روزانہ کرنے والا کام نہیں۔ ہفتے میں صرف ایک بار فون کو بند کرکے ایک منٹ بعد دوبارہ آن کرنا کافی ہے۔
اس معمولی عمل سے فون کی cache صاف ہو جاتی ہے اور پسِ منظر میں چلنے والی وہ ایپس بھی بند ہو جاتی ہیں جو ڈیوائس کو سست بناتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ “میموری لیکس” نامی عام ایرر سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے، جو اکثر صارفین کو پریشان کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فون کو
پڑھیں:
آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔
شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟رپورٹ جاری
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، ہم یہ دن مناتے ہوئے اپنے اُن لاکھوں شہداء کو نہیں بھول سکتے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف جشن نہیں، بلکہ پاک سرزمین سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں بحیثیت قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں عزت، شناخت اور آزادی دی، لیکن ہم نے بدلے میں ملک کو کیا دیا؟
کل مقامی تعطیل کا اعلان
مریم نواز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تحریکِ آزادی اور تحفظِ وطن کی داستانیں ضرور سنائیں تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان آج اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل کر چکا ہے اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔