چین کا ایک بار پھر اسرائیل ایران تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں اضافہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے، فوری ضرورت مشترکہ طور پر مل کر جنگ بندی اور امن کا قیام ہے۔ چین علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔