ایران کو یورینیم افزودہ نہیں کرنے دینگے، اسٹیو ویٹکاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگبندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو یورینیم افزدوہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران میں اپنے دو اہداف کو حاصل کیا۔ ایک یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دوسرا اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ زندہ کرنا تقریباً ناممکن ہو گا اور اس میں کئی سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فریق کے ساتھ ہمارے مذاکرات، امید افزا ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ جس معاہدے کی تلاش میں ہیں اس میں کہیں بھی یورینیم کی افزودگی کی اجازت شامل نہیں۔ اسٹیو ویٹکاف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ ہم ایران سے براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹیو ویٹکاف ایران کے کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔