اسلام آباد:

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی  ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

این ڈی ایم اے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامر، نگر، غذراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون سے یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشی اقدامات یقینی بنائی جائیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ بارش کا امکان ہے آندھی اور طوفان کے ڈی ایم اے علاقوں میں کے مختلف

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کردی، عملدرآمد شروع

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کردی، عملدرآمد شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

تل ابیب :ایران کے بعد اسرائیل نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے جنگ بندی اعلان کو قبل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر اسرائیل طاقتور جواب دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی ایران، اسرائیل جنگ بندی پر راضی: ٹرمپ، تہران کی تصدیق، نیتن یاہو خاموش قطر ہمارا بھائی،یہ حملہ قطر پر نہیں امریکی فوجی اڈوں پر کیا گیا ، ایرانی سپریم کونسل متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری
  • کل سے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان
  • اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری، آندھی طوفان اور بارشوں کا الرٹ
  • ملک بھر میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
  • کراچی: جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کردی، عملدرآمد شروع
  • پری مون سون کا سلسلہ جاری، 25 جون تک بارشوں کی پیش گوئی
  • آج بروز پیرکشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارشں کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی