محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے خلائی و بالائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جب کہ 26 جون کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو رویت کے لیے موزوں مانی جاتی ہے۔
ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ 75 منٹ ہو گا یہ دورانیہ چاند کی واضح ریت کے لیے انتہائی موافق حالات فراہم کرتا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 26 جون 2025 بروز جمعرات کو محرم کا نیا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اس لحاظ سے یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی حکومت نے بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا، علیمہ خان کے پی حکومت نے بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا، علیمہ خان اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،مجھے یہ پسند نہیں آیا، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں،ٹرمپ عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد چینی ٹی وی کے ایک عوامی پول میں شرکاء کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان
اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ یومِ آزادی ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔
15 اگست کو چہلم کی تعطیل وفاقی فہرست میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل دی جا سکتی ہے۔
15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اس صورت میں 14 تا 17 اگست (جمعرات تا اتوار) تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں جب کہ گزشتہ سال بھی کراچی اور راولپنڈی میں چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
ان 2 تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔