City 42:
2025-08-09@00:52:50 GMT

محرم الحرام نے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

 اقصی شیخ: محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات نظر آنے کا امکان، مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکےگا,سپارکونے پیش گوئی کردی.

ترجمان سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی جبکہ 26 جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے،15 منٹ ہوگی .

ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 پر متوقع ہے, 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں **محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع

— فائل فوٹو 

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا پہلا مون لینڈر ٹیسٹ کامیاب، انسان بردار مشن کی راہ ہموار
  • پاراچنار، ہلال احمر پاکستان کیجانب سے صحافیوں کیلئے مائن رسک ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد
  • اے آئی چشمے فونز اور کمپیوٹرز کی جگہ لے لیں گے، جو لوگ نہیں پہنیں گے وہ۔۔۔زکربرگ نے بڑی پیشگوئی کردی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چند روز میں امریکا کادوبارہ دورہ متوقع
  • اگست 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت، دی سمپسنز نے اپنی پیشگوئی میں کیا کہا؟
  • ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی، دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع
  • محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
  • چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا
  • اجیت دوول کا اہم دورہ روس، دفاعی تعاون اور ایس 400 سسٹمز پر بات چیت متوقع