بھارت(نیوز ڈیسک)عالمی امن انڈیکس 2025 کی تازہ رپورٹ نے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر شدید خدشات ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری عسکری جارحیت پورے خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیرکو جنوبی ایشیا کا سب سے خطرناک اور حساس تنازع قراردیا گیا ہے جو کسی بھی وقت ایک تباہ کن جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے بھارت نے 1989 سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

بھارت نے وادی کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ بنا دیا ہے، جہاں پانچ لاکھ سے زائد فوجی اہلکار، 1.

3 لاکھ پولیس، راشٹریہ رائفلز اور دیگر نیم فوجی دستے تعینات ہیں اس کے برعکس پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر میں محض دفاعی نکتہ نظر سے محدود تعداد میں فوج تعینات ہے، جو دونوں ممالک کے رویوں میں نمایاں فرق کو ظاہرکرتا ہے۔

مئی 2025 کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کو خطے کے لیے انتہائی خطرناک قدم قرار دیا گیا ہے، جس سے جنوبی ایشیا ایٹمی تصادم کے دہانے پرآ گیا تھا، عالمی امن انڈیکس نے اس واقعے کو بھارت کی عسکری جارحیت اور سفارتی غیرسنجیدگی کی مثال قرار دیا۔

“مسلح افراد” کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے کشمیری مزاحمت کاروں کو “دہشت گرد” کہنے کے مؤقف کو قبول نہیں کرتی۔ اس سے بھارت کا یک طرفہ بیانیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

اگست 2019 کے اقدام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کوختم کر کے کشمیریوں کے ساتھ کیا گیا آئینی معاہدہ توڑ دیا، اس اقدام کے بعد بھارت نے ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر دیا اور وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ، ہزاروں گرفتاریوں اور مکمل فوجی محاصروں کے ذریعے شہری آزادیوں کو سلب کر دیا۔

کشمیری عوام کی مزاحمت، محرومی اور غصہ ان مظالم کے بعد مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔ بھارت نے اپنے اقدامات کو “قومی وحدت” اور “قانونی اصلاحات” کا نام دے کر اصل نیت کو چھپانے کی کوشش کی، مگر یہ پالیسیاں دراصل ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

رپورٹ نے خبردار کیا کہ آئندہ بارہ ماہ کے دوران کشمیر میں شدید جھڑپوں اور ممکنہ جنگ کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔ بھارت کے اندر بھی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں، کے خلاف تشدد اور انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ملک کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کر رہا ہے۔

رپورٹ کا اختتام اس انتباہ پر ہوتا ہے کہ: “بھارت کے فوجی تسلط کے باوجود کشمیریوں کی تحریکِ آزادی نہ صرف زندہ ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی فسطائی پالیسیوں کو بے نقاب کر رہی ہے، دنیا کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے فعال کردار ادا کرے۔”

ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، گرفتار شہری سے ملاقات

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارت کی بھارت نے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق