بہت جلد کراچی کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ فنکشنل ہوگی‘سردار عبدالرحیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بہت جلد کراچی کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہوگی۔ کراچی کے عوام کو کئی دہائیوں سے عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے نوجوان بیروزگاری مہنگائی سے تنگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا تنظیمی دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ورکرز کنونشن میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز پارٹیوں کی جان ہوتے ہیں ان کو عزت اور جائز مقام ملنا چاہیے۔ کراچی کی عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہیں ، شہری کے الیکٹرک ، پانی چور مافیا ، اسٹریٹ کرمنلز ، گٹکا اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں لاکھوں روپے کے بل صارفین کو بھیجے جارہے ہیں کراچی شہر کا بہت برا حال ہے۔ کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے ، شہریوں کو ٹینکر مافیا کے سامنے مجبور کر دیا گیا ہے اور اسٹریٹ کرائمز سے کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بیروزگار گھوم رہے ہیں یہاں نوکریاں بکتی ہیں اور میرٹ کا قتل عام کیا جاتا ہے اور نوجوان مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردار عبدالرحیم نے مسلم لیگ فنکشنل
پڑھیں:
دبئی کے شہزادے شیخ سلطان بن حمدان کی علی گوہر مہر کے گھر آمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-2
ڈہرکی(نمائندہ جسارت )سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم علی محمد مہر اورمہر برادران کی والدہ کی وفات پر ابو ظہبی کے شہزادے مہر برادران سے تعزیت کرنے کے لیے گھوٹکی پہنچ گئے۔سردار علی گوہر خان مہر اور سردار علی نواز خان مہر نے اپنی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خانگڑھ میں اجتماعی دعاکی تقریب کا اہتمام کیا۔