ملک بھر کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی، میں 25 جون یعنی بروز بدھ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے، جو موجودہ شدید گرمی کی لہر سے عارضی ریلیف فراہم کرے گا۔
تاہم، محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے دن مزید شدت اختیار کرے گا، جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے خوش ذائقہ پھل موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں، معیشت متاثر
آزاد جموں و کشمیر، خصوصاً نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ اور قریبی علاقوں میں 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں 26 سے 29 جون تک بارشوں کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 جون سے 1 جولائی تک موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے، متاثرہ شہروں میں راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع مثلاً ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 26 سے 28 جون کے دوران اسی نوعیت کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی مون سون سرگرمیاں متحرک رہیں گی، جن میں سوات، دیر، پشاور اور وزیرستان جیسے علاقے 25 جون سے 1 جولائی تک بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی
بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع، جیسے شیرانی، سبی، لسبیلہ اور خضدار، میں 25 جون کی رات سے 28 جون تک بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقے، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور تھرپارکر شامل ہیں، بھی 25 سے 28 جون کے دوران بارشوں اور تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے، اگرچہ درمیان میں وقفے بھی آ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ شدید گرمی کی لہر بتدریج ختم ہو جائے گی، تاہم بعض علاقوں میں برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، خصوصاً مری، گلیات، کوہستان، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں، اچانک سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، حیدرآباد اور کراچی جیسے شہروں کے نشیبی علاقوں میں 26 سے 28 جون کے دوران شہری سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب آمدورفت میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں موسم شدید گرم، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، ہورڈنگ بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں موسم کی پیشگوئی کے مطابق ترتیب دیں جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا، اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پرمحیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن فلڈنگ اسلام آباد بارش بلوچستان پنجاب تھرپارکر حیدرآباد خیبر پختونخوا طوفان کراچی کوہستان گلگت گلیات محکمہ موسمیات مون سون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اربن فلڈنگ اسلام آباد بلوچستان تھرپارکر خیبر پختونخوا طوفان کراچی کوہستان گلگت گلیات محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات اسلام آباد علاقوں میں کی پیشگوئی رہنے کی
پڑھیں:
اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امدادی جہاز لاہور ائیرپورٹ سے روانہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ 23 کھیپ جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 2ہزار 227 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے، جبکہ غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء ہیں جو کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے بھیجوائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کرکے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔