Jasarat News:
2025-08-13@23:53:40 GMT

نیو یارک میں 30 جڑواں طلباء کی ایک ساتھ گریجویشن 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

نیو یارک میں 30 جڑواں طلباء کی ایک ساتھ گریجویشن 

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: امریکی شہرنیو یارک میں ایک ہائی اسکول سے 30 ایسے بچے بھی اکٹھے گریجویشن مکمل کی جو باہم جڑواں بہن بھائی ہیں۔ یہ ان منفرد کلاس فیلوز کی بیک وقت اتنی بڑی تعداد کا حامل ‘جے ایف کینیڈی ہائی اسکول’ نیویارک کے مضافات میں واقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسکول سے گریجویشن کرنے والے کل طلبہ کی تعداد 500  ہے۔ جن میں یہ 30 جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔ گریجویشن کرنے والوں میں سے کئی بچے کنڈر گارٹن کی سطح سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ جبکہ ان کے والدین بھی جڑواں بچوں کے مقامی کلب کے ذریعے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور باہم رابطے میں ہیں۔

ان جڑواں بچوں میں سے کچھ بچے باہم ‘ ٹیکسٹ چین ‘ کے حوالے سے ایک گروپ سے بھی منسلک ہیں۔ ان میں سے ایک سڈنی مونیکا نے کہا اس ہفتے کے شروع میں دوسرے جڑواں بچوں کے ساتھ ہم گریجویشن تقریب کی ریہرسل میں شامل ہو کر بہت خوشی اور اطمینان میں ہیں۔

اگرچہ یہ جڑواں بچے ہیں لیکن سب ایک طرح کے یا مشترک مزاج کے نہیں ہیں۔ بعض تو محض نام کے آخری حصے کی وجہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں کہ یہ جڑواں ہیں۔ پھر بھی ان کئی جڑواں بچوں کو بعض اوقات پہچاننے اور تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

اکٹر لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ ان بچوں کا جڑواں پیدا ہونا ایک قدرتی عمل ہے۔ آج سے پہلے جڑواں بچوں اور بعض اوقات تین بچوں کی بیک وقت پیدائش بھی ہوجاتی تھی۔ اب پھر شاید جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک طالبہ سڈنی مونیکا نے اس ہفتے کے شروع میں دیگر جڑواں بچوں کے ساتھ گریجویشن کی ریہرسل میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو جب ہم ساتھ ہوتے ہیں، تو ماحول توانائی سے بھر جاتا ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بہت آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ہم سب کے مشترکہ تجربات ہیں، اس لیے ہم ایک دوسرے سے توانائی حاصل کرتے ہیں، یہ واقعی بہت اچھا ہے۔

مشترکہ خاندانی ناموں کے علاوہ ان جوڑوں کو پہچاننا شاید مشکل ہے، یہ جڑواں طلباء اتوار کو اپنی ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں اکٹھے نظر آئیں گے۔یہ تمام طلباء غیر یکساں جڑواں (fraternal twins) ہیں یعنی ان میں سے کوئی بھی بالکل ایک جیسا نہیں ہے، بہت سے جڑواں جوڑوں میں لڑکا اور لڑکی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جڑواں بچوں ایک دوسرے

پڑھیں:

ماں یا باپ، بچوں کو خوبصورتی کس سے ملتی ہے؟

کیا بچوں کو خوبصورتی ماں سے ملتی ہے یا باپ سے، سائنس نے دریافت کر لیا ہے۔

ایک حالیہ برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات ان کے والد سے ورثے میں ملتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور ہڈیوں کی نشوونما میں ان کے والد کے جینز زیادہ غالب دکھائی دیتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات جیسے کہ جبڑے، گال کی ہڈیاں اور ناک کی ساخت ان کی ماؤں کے بجائے اپنے باپ سے وراثت میں ملتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور خصوصیات میں والد کے جینز اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ماں کی خصوصیات جیسے آنکھوں کی ساخت، بال وغیرہ بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

مطالعہ کے مطابق، والدین دونوں مل کر بچے کی ظاہری شکل، قد اور قد میں حصہ ڈالتے ہیں، تاہم والد کی خصوصیات غالب رہتی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے؛ چینی سفیر
  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ماں یا باپ، بچوں کو خوبصورتی کس سے ملتی ہے؟
  • میڈونا کی پوپ سے اپیل؛ اس سے قبل بہت دیر ہوجائے، غزہ کے بچوں کو بچائیں
  • جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری
  • پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی
  • فیصل آباد: 20 سے زائد بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا
  • طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں: نیول چیف
  • دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر