ناقص آئل میں کباب فرائی، ’چپلی کباب کے ساتھ کینسر فری ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
آج کل لوگوں میں ہوٹلوں سے کھانے کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور جتنا ان ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اتنے ہی وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والے کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکان میں بیٹھا ایک شخص کباب بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے وہ ہاتھ سے انڈا مکس کر کے کالے رنگ کے ناقص آئل میں ڈالتا ہے اور اسے شیلف پر رکھے ہوئے قیمے میں مکس کر کے اسی آئل میں کباب فرائی کرتا ہے۔ اس سب کے دوران نہ ہی اس نے دستانوں کا استعمال کیا اور نہ ہی حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ عرفان اکبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں فوڈ انسپکشن ادارے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان میں فوڈ انسپکشن ادارے کی اشد ضرورت ہے pic.
— Irfan Akbar (@majorirfanakbar) June 27, 2025
ایک صارف نے کہا کہ کھانا صرف اپنے گھر کا اچھا ہوتا ہے۔ بیشک سادہ روٹی اچار کے ساتھ ہو۔
ایک بات یاد رکھیں۔ کھانا صرف اپنے گھر کا اچھا ہوتا ہے۔ بیشک سادہ روٹی اچار کے ساتھ ہو
— Ab karim (@KarimabKarim) June 27, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی نے بہت اچھا کام شروع کیا تھا پھر مافیا سے برداشت نہی ہوا، صارف نے مزید کہا کہ ہماری حکومتیں عوام کی سنیں نہ سنیں مگر مافیاز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہیں۔
پنجاب میں فوڈ اتھارٹی نے بہت اچھا کام شروع کیا تھا پھر مافیا سے برداشت نہی ہوا ، ہماری حکومتیں عوام کی سنیں نہ سنیں مگر مافیاز کے سامنے تو ایک منٹ میں لیٹ جاتی ہیں
— Desi Pardesi (@Dilhytumhara) June 27, 2025
میجر محمد عامر نے دکاندار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چپلی کباب کے ساتھ کینسر فری ہے۔
Chapli kabab with free cancer
— Major Muhammad Amir (@maj_aamirtauni) June 27, 2025
سکندر علی لکھتے ہیں فوڈ اتھارٹی پاکستان کے ہر صوبے میں ہے لیکن وہ صرف تب ہی کام کرتی ہیں جب ان کا موڈ ہوتا ہے۔
Food authority har province men Hy Lekin wo kabhi kabhi Kam karte hen in ka mood ho to https://t.co/dS0bOnY8Mu
— Sikandar Ali (@SKjourneybegins) June 27, 2025
ایک صارف نے کہا کہ اس شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔
⚠️ He should be punished severely, no one should be allowed to play with the health of public…. unhygienic ⚠️ https://t.co/wWVuhZmpGs
— VOTER (@BouncerTweets) June 27, 2025
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ شہریوں کی صحت کی حفاظت ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چپلی کباب ریسٹورنٹس سٹریٹ فوڈ مضر صحت کھانے ہوٹلوں میں ناقص صفائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسٹورنٹس سٹریٹ فوڈ مضر صحت کھانے میں فوڈ کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری
وزارتِ حج و عمرہ اور شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے تحقیق و دستاویزات (دارہ) نے آج ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں پانچویں حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات پیش کیں، جو 9 سے 12 نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگی۔ اس سال کا موضوع ہے:
’مکہ سے عالم تک‘۔
یہ عظیم الشان کانفرنس 60,000 مربع میٹر پر محیط ہوگی اور 18 حج سے متعلقہ شعبوں پر مشتمل ہوگی۔ منتظمین کے مطابق، اس میں 1,50,000 سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے جو گزشتہ سال کے 1,20,000 شرکاء سے کہیں زیادہ ہے۔
کانفرنس میں 143 خصوصی سیشنز ہوں گے جن میں 225 مقررین اور 270 نمائش کنندگان شریک ہوں گے، جبکہ 2,400 سے زائد بین الاقوامی شرکاء تربیتی پروگرامز میں حصہ لیں گے۔
وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان ڈاکٹر غسان النویمی نے بتایا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی سطح پر تجربات کے تبادلے اور عازمینِ حج کی خدمت میں بہتری کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، اور انسانی وسائل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
اس سال کا ایک بڑا مرکزِ توجہ ’انویشن زون‘ (Innovation Zone) ہوگا، جہاں مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینئرنگ، اور ہجوم کے انتظام سے متعلق جدید حل پیش کیے جائیں گے۔
دارہ کے ترجمان سلطان الاویردی کے مطابق، پہلی بار فاؤنڈیشن کانفرنس کے علمی و ثقافتی پروگرام کو مزید جامع بنائے گی۔
دارہ کی نمایاں سرگرمیوں میں ’تاریخِ حج و حرمین شریفین فورم‘ شامل ہے، جس میں محققین تاریخی نکات پیش کریں گے اور یہ جائزہ لیں گے کہ ٹیکنالوجی نے حج کے ارتقاء کی دستاویزات میں کیا کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ، دو مقدس مساجد کی 100 سالہ خدمت کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں نادر تاریخی دستاویزات، تصاویر، اور نوادرات شامل ہوں گے جو مملکتِ سعودی عرب کی اسلامی ورثے کے تحفظ کے لیے مستقل وابستگی کو اجاگر کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جدہ سعودی عرب حج کانفرنس و نمائش 2025