لاہور(نیوز ڈیسک)اینکرپرسن اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین نے اپنی سوکن عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جس میں عروسہ نے ان سے مختلف موضوعات اور اقرار الحسن سے متعلق سوالات پوچھے۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں قرۃ العین نے بتایا کہ محبت میں پہل انہوں نے کی اور اس کا اظہار شاعری کے ذریعے کیا۔ اور جو شعر انہوں نے اقرار کو بھیجا وہ کچھ یوں تھا۔

کوئی تعویذ ہو رد بلا کا

میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ دونوں دبئی چلے گئے تھے اور وہاں انہوں نے پہلی بار عامر خان کی فلم ’تارے زمیں پر‘ ایک ساتھ دیکھی تھی اور آخری فلم جو دونوں نے ایک ساتھ دیکھی وہ ’امراؤ جان ادا‘ ہے۔

قرۃ العین کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن کے ساتھ پہلا بین الاقوامی ٹرپ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا وہ پہلے ایک ساتھ مشرقی یورپ میں واقع ملک، ’چیک ری پبلک‘ کے دارالحکومت پراگ گئے جو ان کی پسندیدہ جگہ ہے اس کے بعد جرمنی میں ایک ایونٹ اٹینڈ کرنے کے بعد پیرس اور سوئزرلینڈ گئے اور پھر پاکستان واپس آئے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران ’ریپڈ فائر‘ گیم کھیلتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوہر اور بیٹے میں سے اگر کسی ایک کا انتخاب ہو تو وہ پہلاج کو چنیں گی۔

عروسہ نے سوال کیا کہ جہاز کے سفر کے دوران ایک سیٹ ہو اور انہیں اقرار الحسن اور عروسہ میں سے کسی ایک کو ساتھ بٹھانے کا کہا جائے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی اس سوال کے جواب میں قرۃ العین نے کہا کہ شوہر کے بجائےعروسہ خان کو اپنے ساتھ بٹھائیں گی کیونکہ اقرار اپنا بندوبست کر لیں گے۔
قرۃ العین نے مزید بتایا کہ انہیں احمد فراز سے زیادہ فیض احمد فیض اور علی زریون سے زیادہ انہیں تہذیب حافی پسند ہیں کیونکہ انہوں نے نوجوان نسل میں اردو کو دوبارہ سے متعارف کرایا ہے۔

عروسہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے قرۃ العین نے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا مثبت اور نیا پہلو ہیں۔

خیال رہے کہ اقرار الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرۃ العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ جبکہ تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ میں پیٹرول نایاب، شہریوں کی پمپس پر لمبی قطاریں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قرۃ العین نے اقرار الحسن ایک ساتھ

پڑھیں:

امر یکا :ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی جعلی پولیس کار سے ایک ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔اس لسٹ میں متعدد قانون سازوں اور سرکاری حکام کے نام درج تھے جن میں ہارٹمین اور ہوف مین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مقتولہ میلسا ہارٹمین منی سوٹا ہاؤس کی سابق اسپیکر بھی رہ چکی تھیں اور 2004 ء سے اسمبلی کی رکن تھیں۔ ان کے دو بچے تھے۔اسی طرح دوسرے واقعے میں زخمی ہونے والے سینیٹر جان ہوف مین 2012ء میں منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • باتیں علی امین گنڈا پور کی
  • تیسری عالمی جنگ کےسائے
  • اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی کا پوڈکاسٹ وائرل
  • امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر
  • امر یکا :ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا گیا
  • اسرائیل نے ایران پر نہیں عالم اسلام پر حملہ کیا، مفتی گلزار نعیمی کا انٹرویو میں دبنگ اعلان
  • ہم دودھ کے دھلے نہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئیں: علی محمد خان
  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ گرگئی
  • لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مارکر قتل