Daily Mumtaz:
2025-11-03@03:17:53 GMT

اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی کا پوڈکاسٹ وائرل

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی کا پوڈکاسٹ وائرل

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین اور تیسری اہلیہ عروسا خان کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ٹی وی میزبان کی دونوں بیویوں نے پہلی بار کسی آن اسکرین پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں نے شوہر اور گھر سے متعلق بھی گفتگو کی۔

اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین نے اپنی سوکن عروسا خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس پر مداح بھی حیران رہ گئے اور دونوں نے مل کر شوہر سے متعلق بھی گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران قرۃ العین نے بتایا کہ انہوں نے ہی اقرار الحسن سے محبت میں پہل کی، دل لگی کا آغاز شعر و شاعری سے ہوا جو شادی میں تبدیل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی اور بچہ ہونے کے بعد انہوں نے صحافت کو اس لیے چھوڑا، کیوں کہ صحافت میں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے، وہاں ہر وقت کام ہوتا رہتا ہے۔

پوڈکاسٹ کے ایک سیکشن میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر جہاز کے سفر کے دوران ایک سیٹ پر دو میں سے ایک شخص کو بٹھانے کا کہا جائے گا تو شوہر کے بجائے سوکن عروسا خان کو اپنے ساتھ بٹھائیں گی۔

ان کے مطابق ان کے شوہر اقرر الحسن اپنا بندوبست کرلیں گے، اس لیے وہ انہیں جہاز پر اپنے ساتھ نہیں بٹھائیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بیٹے پہلاج اور شوہر کے مقابلے بیٹا کا انتخاب کیا اور بیٹے کو اپنی زندگی قرار دیا۔

قرت العین نے پروگرام میں اپنی دوسری سوکن فرح اقرار کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی عروسا خان نے ان سے متعلق کوئی سوال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں قرت العین نے عروسا خان کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ ان کا ان کی زندگی میں آنا مثبت تبدیلی ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی نے ایک ساتھ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔

مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقرار الحسن کی پہلی قرت العین العین نے انہوں نے

پڑھیں:

ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں نے فائنل میں بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی کر کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین

  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • تحقیق و تنقید کے آئینے میں
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • کالے جادو سے انکار پر شوہر نے کھولتا سالن بیوی کے چہرے پر انڈیل دیا
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل