وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے، اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ستر ستر برس سے اوپر چلے گئے ہیں۔اللّٰہ تعالی انہیں مزید زندگی عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز ہیں، جنہوں نے اگلے بیس بیس، تیس تیس سال سیاست کرنی ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے نہیں پہنچے۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک کو سیاسی بحران سے کیسے نکالنا ہے، اس پر سوچیں، ہم ایک خطرناک خطے کے اندر زندگی گزار رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔