بلوچستان: بارشوں نے آغاز کیساتھ ہی تباہی مچادی، دو روز میں 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے آغاز کے ساتھ ہی تباہی مچا دی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور ڈیم میں ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں مون سون کا آغاز گزشتہ ماہ 26 جون سے ہوا تھا، صوبے کے متعدد اضلاع لسبیلہ، حب، بارکھان، ژوب، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کی چار افراد، جن میں تین خواتین اور ایک لڑکی شامل تھیں، جاں بحق ہوگئیں۔
زیارت کے علاقے زڑگئی میں ڈیم میں ڈوبنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ دو خواتین کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔
پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔
اسی طرح ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سیلابی ریلے میں پھنسے تین افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، خضدار میں دس مکانات جبکہ زیارت میں ایک اسکول سمیت دو عمارتیں گر گئیں۔
بارشوں سے کوئٹہ اور لسبیلہ میں دو پلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات نے 4 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
ویب ڈیسک :سعودی حکومت نے عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق پہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کے لئے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
فین ٹرپ حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ترتیب دیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصرخان نے کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
وفد کی فین ٹرپ میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، رہائش سمیت حجاج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔