data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حج جیسے روحانی سفر میں بعض اوقات ایسے ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوتے ہیں، جنہیں جان کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس حج کے دوران پیش آیا، جب پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حاجی کو دل کے 5 شدید دورے پڑے، تاہم معجزانہ طور پر وہ نہ صرف زندہ رہے بلکہ یہاں پر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے  کی کہاوت بھی عملاً سمجھ میں آتی ہے۔ اس معاملے میں سعودی طبی عملے کی انتھک کوششوں کا ذکر نہ کرنا بھی بددیانتی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ ہیلتھ کیئر کلسٹر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ حاجی دوران حج اچانک دل کے شدید دورے کے باعث مشرقی عرفات کے اسپتال لائے گئے۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت اتنی تشویشناک تھی کہ ڈاکٹروں کو فوری طور پر انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے مسلسل کوشش کی لیکن ان کے دل نے بار بار کام کرنا بند کر دیا، جس کی وجہ سے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔

اس نازک لمحے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر انہیں ایک خصوصی طبی نظام، ایکسٹراکورپورئیل میمبرین آکسیجینیشن (ای سی ایم او) مشین سے جوڑ دیا تاکہ ان کے اہم اعضا کو خون کی مناسب فراہمی جاری رکھی جا سکے اور دماغ کو آکسیجن کی کمی سے بچایا جا سکے۔

اس کے بعد مریض کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور ان کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

اس ہنگامی صورتحال میں دل کے امراض کی ماہر ٹیم نے نہایت مہارت سے فوری اینجوپلاسٹی کی تاکہ دل کی بند شریانوں کو کھولا جا سکے۔ ساتھ ہی ان کے دل کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی طبی ڈیوائس بھی نصب کی گئی تاکہ دل کی دھڑکنوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس وقت مریض کی حالت نہ صرف دل کے مسائل کی وجہ سے خراب تھی بلکہ وہ نمونیا جیسے مہلک انفیکشن کا بھی شکار تھے،لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل طبی دیکھ بھال، دوائیوں اور مشینوں کی مدد سے ان کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ کچھ دنوں بعد وہ ای سی ایم او مشین اور وینٹی لیٹر سے ہٹا دیے گئے اور بتدریج سانس لینے کے قابل ہو گئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق جب مریض کو مکمل ہوش آ گیا اور وہ معمول کے مطابق سانس لینے لگے تو یہ لمحہ ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ دونوں کے لیے باعثِ اطمینان تھا۔ 17 جون کو طبی ٹیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ مذکورہ حاجی مکمل ہوش میں ہیں اور صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ اب وہ نہ صرف چلنے پھرنے کے قابل ہو چکے ہیں بلکہ ایک نئے عزم کے ساتھ زندگی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جدید میڈیکل سائنس اور تربیت یافتہ طبی عملہ کس طرح ایک بظاہر ناممکن صورتحال کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔ یہ محض ایک طبی کامیابی ہی نہیں بلکہ ایک معجزہ بھی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق جا سکے

پڑھیں:

مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

مانچسٹر:

مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تاحال حیدر علی یا ان کے وکلا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔

مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے اور اس دوران ان پر برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدے متوقع
  • پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور
  • مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
  • دنیا کے سب سے زیادہ انسٹاگرام کیے جانے والے سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟
  • سپیکرقومی اسمبلی نےنااہل ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے
  • قومی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا
  • برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ میں دوسری بار امریکا کا دورہ کریں گے
  • حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ شبیر میثمی
  • سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا