اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔
یاسر نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گہرے رنج اور غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر عطا اور حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ مرحوم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد رحمانیہ مسجد، طارق روڈ کراچی میں ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ یاسر نواز ایک شاندار پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دل موم کا دیا، باغی، میرا دل میرا دشمن اور دیگر شامل ہیں۔وہ عظیم اداکار فرید نواز بلوچ مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور ان کی شادی ایک انتہائی باصلاحیت ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی ہے۔
یاسر نواز کے چھوٹے بھائی دانش نواز ایک مزاحیہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار و اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ وہ اپنی خوش مزاجی کے سبب شوبز حلقوں کے ساتھ ساتھ مداحوں میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دانش نواز ندا یاسر یاسر نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دانش نواز ندا یاسر یاسر نواز یاسر نواز
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔