Express News:
2025-09-19@07:20:28 GMT

کونسی کافی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینے سے آپ کو لمبی عمر میں مدد مل سکتی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ کریم اور چینی کے بغیر پیئں۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کافی یا صرف تھوڑی سی چینی اور سیچوریٹڈ چکنائی کے ساتھ کافی پینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لیکن جب لوگ بہت میٹھے یا کریم کے ساتھ کافی پیتے ہیں تو صحت کے فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔

ٹفٹس یونیورسٹی کے سینئر مصنف فینگ فینگ ژانگ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا، "کافی دنیا میں سب سے زیادہ پینے والے مشروبات میں سے ایک ہے، اور تقریباً نصف امریکی بالغ افراد روزانہ کم از کم ایک کپ پیتے ہیں، ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا صحت کے لیے کیا مطلب ہو سکتا ہے۔"

اس کیلئے محققین نے 1999 اور 2018 کے درمیان قومی صحت کے سروے میں حصہ لینے والے 46,000 سے زیادہ امریکی بالغوں کے ڈیٹا کو دیکھا۔ انہوں نے تجزیہ کیا کہ لوگ کس قسم کی کافی پیتے ہیں کیفین والی یا ڈی کیف اور کتنی چینی اور کریم شامل کرتے ہیں۔

انہوں نے اس ڈیٹا کا موازنہ کسی بھی وجہ سے ہونے والی اموات کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری اور کینسر سے کیا اور پایا کہ کریم اور چینی کے بغیر بلیک کافی دل کی صحت اور کینسر کے خطرات کو کم کرکے عمر میں اضافہ کرسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔

کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واردات مشکوک لگ رہی ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ واردات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں بھی اسی نوعیت کی ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر شیئر کردیں
  • محبّت رسول کریم ﷺ کا ثمر
  • آپ ﷺ کے آنے سے روشن ہوگئی یہ کائنات ۔۔۔۔ !
  • روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • بھارت کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو کتنا مضبوط بنادیا؟
  • سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار