صنم چوہدری نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
صنم چوہدری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کے ساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے۔
سابقہ پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے کچھ برس قبل شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
صنم نے گلوکار سومی چوہان سے شادی کی اور اب وہ دو بچوں، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی ماں ہیں، وہ اس وقت اسلامی تعلیمات کی طالبہ ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے 2.
صنم چوہدری نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔
آج صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی؟
اس پر صنم چوہدری نے جواب دیا کہ میں واپس آ سکتی ہوں اگر ڈرامہ ایسا ہو جس کا پیغام لوگوں کو اللّٰہ کے قریب کرے اور اگر مجھے اپنی حدود کے اندر کام کرنے دیا جائے مکمل حجاب کے ساتھ۔
مداحوں نے صنم کے اس جواب کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسی باحجاب اور باکردار واپسی خوش آئند ہوگی، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے مثبت کرداروں کی ضرورت ہے، صنم کی واپسی کا انتظار رہے گا۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صنم چوہدری نے کے ساتھ
پڑھیں:
لاہور: نشے کیلیے پیسے نہ ملنے پر 40 سالہ شخص کا گلے پر ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ لگائے۔
ایس ایچ او ہربنس پورہ نے بتایا کہ زخمی عمیر نے پیسے نہ ملنے پر ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تاہم زخمی طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی عمیر کو ڈور پھرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔