پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایرانی صدر نے اسلامی ملکوں پر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون رابطے میں ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے بہادر فلسطینیوں کی ظالمانہ نسل کشی کی بھی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل کو غیر قانونی اقدامات سے روکے، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے اسلامی ملکوں پر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسعود پزشکیان شہباز شریف کا ایرانی صدر ایران کے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
وزیراعظم نے کہاکہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے کہاکہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا۔
مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف بی آر اصلاحات شہباز شریف غیررسمی معیشت وزیراعظم پاکستان وی نیوز