پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔
(جاری ہے)
نائب وزیراعظم نے اسرائیلی مظالم کے باعث غزہ اور ویسٹ بینک میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پرزور دیاگیا۔نائب وزیراعظم نے فلسطینی طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلسطینی عوام کے
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔