سندھ کے بجٹ میں بھی کراچی نظرانداز،جماعت اسلامی کا بھر پور احتجاج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرا اضلاع کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر کراچی کو نظر انداز کرنے ، ساڑھے 3 کروڑ عوا م کو جائز اور قانونی حق نہ دینے اور شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ، حقوق کراچی تحریک کو از سر نو منظم وتیز کیا جائے گا اور بہت جلد احتجاج کی تفصیلات اور ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اجلاس میں احتجاج اور تحریک کو مؤثر اور تیز کرنے کے حوالے سے شرکا نے اپنی آرا اور مختلف تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے ، اجلاس میں کراچی کی آبادی اور بڑھتے ہوئے مسائل کے باوجود کراچی کے ترقیاتی بجٹ کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی وفاقی یا صوبائی، کسی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔منعم ظفر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا اور نواز لیگ ، پیپلز پارٹی و ایم کیو ایم کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑے گی ، حکمران پارٹیوں کو کراچی کے عوام کے مسائل و مشکلات سے کوئی سرو کار نہیں ، کراچی کو سونے کی چڑیا اور کھانے کمانے و مال بنانے کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے ، ان حالات میں بھی جب کراچی کے شہریوں ، تاجروں و صنعتوں کو بجلی و پانی اور انفرا اسٹرکچر کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ، ملک کی 54فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے ، قومی خزانے میں 67فیصد ریونیو کراچی جمع کراتا ہے اور صوبے کا 95فیصد بجٹ بھی کراچی فراہم کرتا ہے لیکن کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حق نہیں دیا جاتا ،عوام شدید گرمی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی کی شدید قلت ، سڑکوں کی خستہ حالی ، بہتر ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور تعلیم و صحت کے مسائل کا شکار ہیں ، پورے ملک میں بجلی 35روپے فی یونٹ لیکن کراچی سے 40روپے فی یونٹ وصولی کی جاتی ہے ، کے الیکٹرک کو 7سالہ ظالمانہ ٹیرف اور ریکوری نقصانات عام صارفین سے وصولی کی اجازت دے دی گئی ہے ، ایک طرف نیپرا ، کے الیکٹرک اور حکومت نے کراچی کے عوام کے خلاف شیطانی اتحاد کیا ہوا ہے تو دوسری طرف واٹر کارپوریشن بھی قابض میئر کی چیئر مین شپ میں مافیا کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے ، شہرکا آدھا حصہ پانی سے محروم ہے لیکن ٹینکر مافیا کو پانی مل رہا ہے ، شہریوں کے گھروں کے نلکوں میں پانی نہیں آرہا اور وہ مہنگے داموں ٹینکرخریدنے پر مجبور ہیں ، شہرمیں مسلح ڈکیتیاں ، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز عام ہیں، خونی ڈمپر و ٹینکر آئے روز شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،چوروں ، ڈاکوئوں اور ہیوی ٹریفک کو لگام دینے والا کوئی نہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر کے ہر مسئلے پر آواز اُٹھائی ہے اور ہر فورم پر کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑا ہے ، عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے اور سڑکوں و شاہراہوں پر احتجاج بھی کیا ہے ، عوام کے مسائل کے حل ، بلدیاتی اداروں ، ٹائون اور یوسیز کو وسائل کی فراہمی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے منتخب نمائندوں نے بھی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ہے ’’حقوق کراچی تحریک‘‘کو اب مزید آگے بڑھائیں گے ، کراچی کے عوامی مسائل کے حل اور حق کے لیے جدو جہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں حقوق کراچی تحریک کے حوالے سے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حقوق کراچی تحریک کراچی کے عوام جماعت اسلامی
پڑھیں:
سندھ پر مسلط حکمران کرپشن میں ڈوبے ہیں: سلمان اکرم
حیدرآباد(این این آئی)تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024 کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔