Jang News:
2025-09-17@23:56:30 GMT

فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر غور

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر غور

---فائل فوٹو 

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس کے دوران اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی کاز کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت دہرانے کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد بڑھانے اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قطر میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم آج دوحہ پہنچیں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔

یہ اجلاس پاکستان کی شراکت داری سے طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد دوحہ پر گزشتہ دنوں اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت کرنا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے قطر پر حملے پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت

سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کی تیاری اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرچکا ہے۔

قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا خصوصی دورہ بھی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات میں قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی حملے دوحہ شہباز شریف قطر

متعلقہ مضامین

  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم "امدادی بیڑے" کی سلامتی پر اظہار تشویش
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • قطر اور فلسطین کے ساتھ بنگلہ دیش کا غیر متزلزل اظہار یکجہتی، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ
  • قطر میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم آج دوحہ پہنچیں گے