غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی صورتحال پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے غزہ اور مغربی کنارے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایچ آر سی پی کا مداخلت اور رکاوٹیں ڈالے جانے پر اظہار تشویش
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ادارے کے کام میں مداخلت اور رکاوٹیں ڈالے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ انسانی حقوق کے کارکن بلا خوف و خطر اپنا کام کر سکیں۔
ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ کچھ عرصے سے ایچ آر سی پی کو بے بنیاد، غیر قانونی اور نا جائز کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی پروگراموں کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، دو اجلاسوں کے لیے ایچ آر سی پی سے این او سی کا تقاضہ کیا گیا، حالانکہ ایسی کوئی قانونی شرط نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں ایچ آر سی پی کے ارکان اور عملے کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
جبکہ پہلی بار ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن کو کراچی میں پولیس نے طلب کر کے تفتیش کی ہے۔
ایچ آر سی پی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اجتماع، آزادی اظہار رائے اور انجمن سازی کے بنیادی حقوق کا احترام کریں۔