سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کے مطالبے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب نے قابض اسرائیلی حکام کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کا مطالبہ بین الاقوامی قراردادوں کے صریح خلاف ہے، اور فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی ہر کوشش کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنایا جانا ضروری ہے۔ سعودی عرب فلسطینی عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے قانونی اور جائز حقوق حاصل کر سکیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک خودمختار ریاست کا قیام شامل ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اس مؤقف کو مملکت کی مستقل اور اٹل پالیسی قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان افراد کا جرم بے بس فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جانا تھا، یہ بربریت ختم ہونی چاہیے اور امن کو موقع دیا جانا چاہیے، انسانی ہمدردی کی امداد ہر صورت ان ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے۔