گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد، اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صحت اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں حالیہ اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے شدید خطرہ قرار دیا۔ گورنر سندھ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صحت اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت پر مبارکباد دی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت گورنر سندھ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے، ایران کے شہداء اور زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یک جہتی جاری رکھے گا۔