چیچہ وطنی: سکالرز سکولز کے طلبہ کا شاندار رزلٹ، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چیچہ وطنی: سکالرز سکولز کے طلبہ کا شاندار رزلٹ، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
چیچہ وطنی(آئی پی ایس) چیچہ وطنی کے معروف تعلیمی ادارے سکالرز سکولز نے میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں جن طلبہ کو خصوصی اعزازات دیے گئے ان میں شامل ہیں:
• ارحہ بختاور – 1162 / 1200
• عائشہ عباس – 1157 / 1200
• حمزہ طارق – 1123 / 1200
• ایمان فاطمہ – 1122 / 1200
• میمون شہزاد – 1110 / 1200
اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد عابد شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ
“یہ شاندار نتائج ہمارے ٹیم ورک، والدین کی دعاؤں اور بچوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں۔ سکالرز سکولز چیچہ وطنی ہمیشہ سے معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر یقین رکھتا ہے۔” تقریب میں اساتذہ، والدین، اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیدیا،نوٹیفکیشن جاری پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکالرز سکولز چیچہ وطنی
پڑھیں:
سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل ) جدہ میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 23 ستمبر کو ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘‘6 اوورز ہنگامہ’’ میں کرکٹ کا رنگ جما دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس ہوئی، جس کی نظامت جہانگیر خان نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈبلیو پی سی اے کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد تھے، جبکہ ایگزیکٹیو ممبر کاشف مرزا اور انٹرنیشنل امپائر و ٹورنامنٹ کمیٹی کیہیڈ اف ٹیکنیکل ایڈوائزر اسامہ سعد بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر ند?م الندوی نے بتایا کہ یہ منفرد طرز کا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں چار رنز کو چھ اور چھ رنز کو دس گنا جائے گا، جبکہ وائٹ اور نو بال پر دو رنز دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارمیٹ کا مقصد عوامی دلچسپی کو بڑھانا ہے۔ٹورنامنٹ ڈبلیو پی سی اے کے گراؤنڈز میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی موجود ہوں گے، جن میں عبدالرزاق، سہیل تنویر اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ندیم الندوی نے مزید کہا کرکٹ کے شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، اور یہ ایونٹ مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں کئی انعامات بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ فاتح ٹیم کو 30 ہزار ریال دیے جائیں گے۔