امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ اور فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔
تقریب کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور ریلو ے اسٹیشن آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی، یہاں آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنائی گئی ہیں، ٹکٹ کا پرانا نظام ختم، ریلوے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی طرز پر بہتر بنایا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلی حکام داد کے مستحق ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت میں خواجہ سعد رفیق نے بھی زبردست انداز میں ادارے کے نظام کو بہتر بنایا، انہوں نے قبضہ گروپس سے ریلوے کی زمینیں واگزار کروائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہ کر دیا گیا تھا، وزیرِ ریلوے کو کہا تھا کہ چیزوں کو آٹ سورس کریں، ریلوے کا یہ کام نہیں کہ وہ زمینوں کے معاملات دیکھے۔شہباز شریف نے مزید کہا ریلوے کا بنیادی کام عام مسافر کو سہولیات فراہم کرنا، ٹریک کو بہتر بنانا اور ٹکٹس کے حصولی میں لوگوں کو مشکلات کو دور کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہمیں معاشی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے، میکرو لیول کے اعشاریوں میں حوصلہ افزا کامیابی ملی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب چینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کہنا تھا کہ نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی

—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی طرز کی جدید پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا
  • سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کر غزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات
  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی