پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہاکہ یہ جارحیت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مسلسل مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہاکہ اسرائیل کو مکمل آزادی کے ساتھ ظلم و بربریت جاری رکھنے دیا جا رہا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھرپور اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، چاہے وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ہو یا او آئی سی جیسے اہم فورمز ہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (ICYF) کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو موجودہ صورتحال میں اپنی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ امن کے لیے باہمی روابط اور قریبی رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ترکیہ صدر ٹیلیفونک رابطہ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترکیہ صدر ٹیلیفونک رابطہ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی،وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔

9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے، عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام
  • سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفونک گفتگو، تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کا سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ، صحتیابی کیلئے دعا
  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی