Al Qamar Online:
2025-06-15@23:51:33 GMT

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT



کراچی:

شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔

آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور اسی طرح بارش کے پیش نظر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسمی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان میں بھی

پڑھیں:

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔


پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی حملوں میں ایران کے کونسے سائنسدان شہید ہوئے؟ نام سامنے آگئے برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر ’اسرائیلی جارحیت‘ کی مذمت امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، گرمی کی شدت میں کمی
  • کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری،مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
  • کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کیلیے اچھی خبر
  • سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی