سجاد علی نے کانسرٹ میں ناراض کو منانے کا طریقہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے لاہور کانسرٹ میں ناراض کو منانے کیلئے خاص طریقہ دے دیا۔
سجاد علی پاکستانی پاپ میوزک میں اپنے ہنر کا لوہا منوانے والے معروف گلوکار ہیں جنکا تاحال ہر گانا اور غزل شائقینِ کے لیے انکی گانوں کی فہرست میں اولین ترجیح ہوتا ہے۔
سجاد علی نے اپنی آواز اور چاکلیٹی ہیرو لُک سے عوام کا دل جیتا اور سونے پر سہاگا انکے ڈانس کا منفرد انداز بھی ہر دل کو لبھاتا تھا۔
سجاد علی کے مشہور گانوں میں ‘لاری اڈّا’ ، ‘سنڈریلا’ ، ‘چیف صاحب’ ، ‘دن پریشان ہے’ ، ‘تیرا نام’ ، ‘بیبیا’ ، ‘یاد تو آتی ہوگی’ ، ‘بولو بولو’ ، ‘چل رہن دے’ اور ‘ہر ظلم تیرا یاد ہے’ شامل ہیں یا یوں کہیے کہ انہوں نے جو بھی گانا گایا وہ سپرہٹ بنا۔
سجاد علی نے میوزک کو کبھی الوداع نہیں کہا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ نئے انداز میں بھی گیت گائے۔
سجاد علی کے بچے بھی اسی فیلڈ میں آچکے ہیں لیکن والد جتنی کامیابی حاصل کرنا فی الحال ایک خواب جیسا لگتا ہے۔
سجاد علی کے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کانسرٹ سولڈ آؤٹ کے ٹیگ کے ساتھ شروع ہوتے ہیں اور فینز ہر گانے کو ساتھ ساتھ گائے بغیر رہ بھی نہیں پاتے۔
ان دنوں سجاد علی پاکستان میں کانسرٹس کرتے دکھ رہے ہیں۔ اٹھارہ سال بعد 31 مئی کی رات میں کراچی میں کامیاب کانسرٹ کے بعد اب انہوں نے لاہور میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس دن کی جھلکیاں بھی شیئر کیں اور ساتھ ساتھ ایک ویڈیو کو دلچسپ کیپشن دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
View this post on InstagramA post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)
ویڈیو میں سجاد علی 1990 میں ریلیز ہونے والے اپنے گیت ‘ناراض’ گاتے نظر آئے جسکا انہوں نے سالوں بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 7 میں ری میکس ورژن پیش کیا تھا۔
سجاد علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ آپ کیلئے اشارہ ہے کہ جو کوئی بھی آپ سے ناراض ہے اس کو یہ بھیج دیں۔’
ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ‘کیا تم ناراض ہو؟’ اور اس سوال کا جواب فینز کمنٹ سیکشن میں دیتے دکھے کہ ‘سر آپ کی آواز سن کر کون ناراض ہوسکتا ہے۔’
کمنٹ سیکشن میں فینز دلچسپ تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘اگر وہ مجھے یہ ویڈیو بھیج دے تو میں زندگی بھر اس سے ناراض نہ ہوں۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘میں نے اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک اگر وہ کوئی فیک اکاؤنٹ بنا کر یہ ویڈیو مجھے بھیج دے تو قسم سے میں اسکو ایک اور موقع دے کر اس کے ساتھ رہوں گی۔’
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سجاد علی نے انہوں نے لکھا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز